سفر یورپ 1924ء — Page 230
۲۳۰ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۱۴، از مقام لنڈن : مورخہ ۱۸؍ ستمبر ۱۹۲۴ء السلام عليكم و رحمته الله وبركاته ۱۱ ستمبر ۱۹۲۴ء : آج ہندوستانی ڈاک کا دن تھا۔سیدنا حضرت فضل عمر رات بھی کہیں تین بجے کے قریب جا کر لیٹے تھے۔ڈاک لکھتے رہے اور آج دن بھر بھی اسی کام میں مصروف رہے۔حضور نے ایک مضمون لکھ کر حضرت مولوی شیر علی صاحب کے نام رجسٹر ڈ لیٹر میں بھجوایا ہے اور آٹھ عددفوٹو بھی بھجوائے ہیں وہ بھی رجسٹرڈ۔اس کے علاوہ ۲۰ کے قریب اور ملفوف حضور نے رقم فرمائے اور سوا پانچ بجے شام تک اسی کام میں بے حد مصروف رہے حتی کہ یہ اطلاع ملی کہ لیگ آف نیشنز لنڈن کے دوسر کردہ ممبر حضور کی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔حضور نے چونکہ ان کو وقت دے رکھا تھا خطوط اور ڈاک کا کام بند فرما کر ان کی ملاقات کو تشریف لے گئے۔مجھے ڈاک پوسٹ کرنے کا حکم دیا۔خطوط پر انگریزی پتہ مولوی عبدالرحیم صاحب در د ساتھ ساتھ لکھتے گئے تھے تا کام جلدی ختم ہو جائے۔شیخ یعقوب علی صاحب اپنی ڈیوٹی پر یہودی بھیڑوں کی تلاش میں گئے ہوئے تھے انٹرویو ختم ہو جانے کے بعد واپس آئے۔انٹرویو بہت ہی دلچسپ تھا۔اس وقت صرف مولا نانیر ہی موجود تھے انہوں نے عرفانی صاحب کو خلاصہ اپنی زبان میں سنایا۔( دینِ حق ) کی پُر امن تعلیم اور حضرت مسیح موعود کا خاص اور اہم ترین کام صلح کا شاہزادہ، جہاد کی حقیقت ، سلسلہ کی امن پسندی ، جہاد کی غلط سپرٹ کے خلاف جد و جہد ، اس کی وجہ سے علماء و عوام مسلمانوں کی مخالفت ، واقعہ شہادت در کا بل وغیرہ وغیرہ کا ذکر حضور نے ان سے کھول کر فرمایا۔وہ لوگ سن کر گرویدہ ومتاثر ہوئے اور ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔انہوں نے سوالات کئے جن کے حضور نے تسلی بخش جواب دیئے۔ان کا شوق اور بھی بڑھا۔انہوں نے عرض کیا کہ ہم ہندوستان میں بھی لیگ آف نیشنز کی ایک شاخ کھولنا چاہتے ہیں آپ ہمیں کیا مدد دے سکیں گے۔حضور نے ہر قسم کی مدد دینے کا وعدہ فرما یا بشرطیکہ مذہبی