سفر یورپ 1924ء — Page 176
127 چونکہ رات کو دیر سے واپس مکان پر آئے لہذا آج سیر نہیں ہوئی۔حضور کو تکلیف بھی تھی اور کچھ لوگ ملاقات کو بھی آئے ہوئے تھے ان سے دیر تک حضور باتیں کرتے رہے اور تبلیغی کام ہوتا رہا۔رات کو بھی حضور کو تکلیف رہی اور ایک بجے تک مکرمی ڈاکٹر صاحب دوائی وغیرہ دیتے رہے۔۱۹۲۴ء : صبح کی نماز میں حضور تشریف نہ لا سکے۔دو وقتہ صرف دو چار پیچ ساگودانہ کے حضور کھاتے ہیں۔بیماری کی وجہ سے ہی کل کی مجلس شوری کی کارروائی بند ہے اور لنڈن مشن کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔آج ہندوستانی ڈاک کا دن تھا۔صبح ہی ڈاک آئی اور حضور ڈاک ملاحظہ فرماتے رہے۔نسبتا آج حضور کو آفاقہ ہے۔گھر سے حضور کو کوئی خط نہیں آیا۔منتظمین ڈاک قادیان کی لا پرواہی پر حضور نے اظہار ناراضگی فرمایا۔ساٹھ ستر خطوط حضور کی خدمت میں ہندوستان سے اور قادیان سے آئے مگر نہ آئے تو وہ خطوط جن کے متعلق حضور حکم دے آئے تھے کہ سب لوگ قادیان کے دفتر میں خط دے دیا کریں۔دفتر والے احتیاط اور حفاظت سے ہمیں پہنچا دیا کریں گے۔اس طرح خرچ بھی زیادہ نہ ہوگا اور ڈاک بھی احتیاط سے مل جایا کرے گی مگر وہی خطوط حضور کو اور حضور کے ساتھیوں کو نہ ملے۔براہ راست جو خطوط حضور کی خدمت میں یا دوسرے دوستوں کو احباب نے بھیجے وہ سب پہنچتے رہے ہیں۔دو پہر کے کھانے پر حضور تشریف لائے اور کھانے کے بعد حضور دیر تک پیٹنی کے مکان کے بے موقع ہونے کے متعلق گفتگو فرماتے رہے اور تجویز فرماتے رہے کہ شہر کے کسی آباد اور معزز طبقہ کی آبادی میں کوئی مکان لمبے عرصہ کے واسطے کرایہ پر لے لیا جاوے جس سے حضور کا منشا صاف ظاہر ہے کہ لنڈن مشن کو توڑنا حضور کو کبھی بھی منظور نہیں خواہ پچھلے حالات تبلیغی کیسے ہی دل شکن تھے۔اخبارات کے نمائندوں سے ملاقات : یکم ستمبر کو دو پہر کے کھانے کے بعد دو تین آدمی حضور کی ملاقات کی غرض سے آئے جو بعض اخبارات کے نمائندے یار پورٹر تھے۔حضور نے ان سے ملاقات فرمائی اور نمازیں ۴ بجے کے بعد جمع کر کے ادا کیں اور آج بھی سیر کو تشریف نہ لے جا سکے۔برائیٹین میں جو کسی سینما والوں نے حضور کا مع خدام کے فوٹو لیا تھا وہ آج شہر کے مشہور سینما میں دکھایا جار ہا تھا کسی نے حضرت کے حضور عرض کی کہ دیکھ لیا جاوے۔حضور نے بھی فرمایا بہت اچھا اور بعض