سفر یورپ 1924ء — Page 159
۱۵۹ کیا جواب دیئے۔ان کے بعد عبد الرحمن قادیانی کو طلب کیا گیا اور پوچھا گیا کہ تم کو جب معلوم تھا کہ ہم نے صبح کھانا نہیں کھایا تو تم رحمدین کو فوٹو کے واسطے کیوں لے گئے تھے۔( وہی فوٹو جو کل شام کو ہوا تھا ) میں نے عرض کیا حضور فوٹو کے واسطے ساڑھے تین بجے چلے گئے تھے اور رحمدین کو میں نے ان دوستوں کے حکم سے ساتھ لیا تھا جنہوں نے مجھے خاص طور پر حکم دیا کہ رحمد بن آج تک کسی فوٹو میں شامل نہیں ہوا اس کو ضرور ساتھ لینا۔ان لوگوں کے حکم کی تعمیل میں رحمدین کو بھی ساتھ لے گیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی خیال تھا کہ وہاں صرف چند منٹ لگیں گے۔حضور نے فرمایا کہ تم کو جب علی محمد نے کہا تھا کہ رحمدین کو کہہ دینا کہ تیل وغیرہ لے آوے میں رکا بیاں وغیرہ لے کر آتا ہوں۔عرض کیا گیا ہاں حضور کہا تھا مگر اس سے پہلے بڑے بڑے بزرگوں کے حکم کی تعمیل میرے ذمے تھی اس تعمیل کی وجہ سے میں نے رحمدین کو کہہ دیا کہ فوٹو کے لئے ساتھ جائے ورنہ میرا اس میں کوئی ذاتی فائدہ نہ تھا یا نفسانی خواہش نہ تھی۔حضور نے اس جواب پر فرمایا کہ کس نے کہا تھا کہ رحمدین کو فوٹو کے واسطے لے جانا ؟ میں نے عرض کیا حضور سبھی تھے نام خاص طور پر نہیں لے سکتا۔شیخ یعقوب علی صاحب بھی تھے اور خان صاحب بھی اور بھی سب تھے۔فرمایا عجیب بات ہے رحمدین کو وہاں سے دو ہزار روپیہ خرچ کر کے یہاں فوٹو کے واسطے لائے تھے ؟ رات جلدی میں اس نے کھانا خراب کر دیا ہلدی کچی رکھی اور گوشت بھی اچھا نہ تھا۔صبح کو کچھ نہ کھایا تھا۔بھوک لگی ہوئی تھی میں کھا گیا۔رات کو متلی ہوئی تین دست آگئے۔بخار ہو گیا اور جگر پھر خراب ہو گیا۔اتنے جلاب لئے لوائے سب بے فائدہ اور رائیگاں گئے۔اچھا شیخ صاحب عرفانی اور خان صاحب کو بلوا ؤ۔دونوں حاضر ہوئے۔عرفانی صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ کیوں رحمدین کو فوٹو کے واسطے لے جانے کا حکم دیا گیا تھا ؟ اللہ تعالیٰ رحم کرے عرفانی صاحب پر اور ان کی ال اولاد پر سچ بولنے میں ذرا بھی نہ جھجکے اور کسی خیال نے ان کو حق گوئی سے نہ روکا۔انہوں نے صاف اقرار کیا کہ حضور غلطی ہوئی معاف فرما یا جاوے اور روپڑے اور عذر خواہی کی۔جب کہ حضرت اقدس نے فرمایا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کل کا کھانا میں نے اس وجہ سے نہیں کھایا کہ مجھے علم دیا گیا تھا کہ مجھے کھانے کو مرغی ملتی ہے اور دوسروں کو پیاز اور مرچ کی چٹنی۔پھر آپ لوگوں نے ایسی غلطی کی اور میری بھوک کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رحمد ین کے فوٹو کی فکر میں پڑ