سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 147 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 147

تھے۔۱۴۷ (۲۷) کیا آپ اس مکالمہ کی اشاعت کی اجازت دیتے ہیں ؟ جواب میں حضور نے فرمایا ہاں۔سلسلہ کلام کو جاری رکھتے ہوئے سیدنا حضرت اقدس نے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی متعلق عیسائی مذہب کہ تین سو سال میں عیسائیت احمدیت میں تبدیل ہو جائے گی کا مفصل ذکر فر ما یا اور بتایا کہ یہ تمام پیشگوئیاں ایسے وقت میں کی گئی تھیں جب کہ حضور بالکل یکہ و تنہا تھے اور غیر تو در کنار اپنے خاندان کے لوگ بھی حضور کو نہ جانتے تھے بلکہ خود ان کی بستی کا نام تک کوئی نہ جانتا تھا اور سامان موافق ہونے کی بجائے تمام کے تمام ناموافق تھے۔(۲۸) سوال وہ کہاں پیدا ہوئے ؟ قادیان پنجاب میں۔(۲۹) کیا آپ نے اٹلی میں کو ئی مشنری بھیجا ہے ؟ جواب ! ابھی نہیں مگر میں نے اٹالین کو بڑی دلچسپی لیتے پایا ہے اور میرا ارادہ ہے کہ جلد ہی دوسرے ممالک کی طرح اٹلی میں بھی اپنا مشن قائم کروں تا آسمانی پیغام خدا کی مخلوق کے اس حصہ کو بھی جلد پہنچایا جا سکے۔(۳۰) کلرجی شپ کے متعلق کچھ سوال تھا۔جواب میں حضرت اقدس نے فرمایا۔ہمارے ہاں ہر شخص کو حق ہے کہ وہ اشاعت اسلام کرے۔کلر جی شپ اسلام میں نہیں ہے۔ہمارے ہاں ہر عالم شخص امام نماز ہوسکتا ہے اور خطبہ دے سکتا ہے۔(۳۱) ایسے امام کو کون منتخب کرتا ہے؟ نماز کے وقت لوگ اس کو کھڑا کر سکتے ہیں خاص طریقہ انتخاب کا نصاری کی طرح ہم میں نہیں ہے (۳۲) مگر کوئی مرکزی طاقت تو ہونی چاہیئے ؟ ہاں اسلام میں وہ طاقت مرکز یہ خلیفہ وقت کا وجود ہے۔(۳۳) کیا آپ کا کوئی مدرسہ الہیات کا قائم ہے ؟ حضرت اقدس نے فرمایا ہاں اور حافظ صاحب کو پیش کیا کہ یہ اس مدرسہ کے ناظم ہیں۔(۳۴) سبز پگڑی یا پگڑی کے متعلق سوال تھا۔کیا یہ مذہبی لباس ہے؟ حضرت نے فرمایا کہ یہ ایک ایسالباس ہے جو ہم نے اپنے مشنریوں کے واسطے مقرر کیا ہے ہم لوگ ہیٹ نہیں پہنتے۔