سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 144 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 144

۱۴۴ کر شیعہ، سنی ، وہابی اور احمدیوں کے خیالات میں اختلاف کے متعلق مفصل بیان فرمایا اور آخر میں یہ بھی بتایا کہ میری جماعت مجھے خلیفہ یقین کرتی ہے۔(۴) کیا یہ اختلاف متعلق خلافت اعتقادی امر ہے؟ اس کے جواب میں حضور نے ہاں کا لفظ بیان فرمایا اور خلافت سے مذہب کا امام مراد بتائی اور اس کی تفاصیل کے لئے اپنے پمفلٹ کا ذکر فرمایا جو حضور نے خلافت ترکیہ کے لئے لکھا ہے۔(۵) یوئیر ہولی نس (Your Holiness) پولیٹیکل تحریک نہیں رکھتے ؟ جواب میں حضور نے فرما یا نہیں۔(1) مسلمانوں میں کتنے فرقے ہیں ؟ جواب پانچ بڑے بڑے فرقے ہیں اور اس ضمن میں اس کے سوال پر نیچریوں کے عقائد کا بھی مفصل ذکر فر مایا۔(۷) کیا نیچری مانتے ہیں کہ قرآن تبدیل ہو گیا ؟ جواب میں حضور نے فرمایا نہیں مگر وہ الہام کی کیفیت میں اختلاف کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ الہام الفاظ میں نہیں ہوتا۔(۸) آپ کا فرقہ کیا مانتا ہے؟ ہم یقین رکھتے ہیں کہ قرآن کے الفاظ بھی خدا کی طرف سے ہیں اور نیچری فرشتوں کو بھی نہیں مانتے بلکہ انسانی قومی اور طاقتوں ہی کو فرشتے مانتے ہیں۔(۹) آپ کی تحریک کا کیا نام ہے ؟ حضور نے فرمایا احمدی اور اس کا بہت تفصیل سے ذکر فر مایا۔(۱۰) کیا آپ کے مبلغین صرف ہندوستان میں ہیں ؟ حضور نے تمام ان ممالک کے نام بتائے جہاں جہاں احمدی جماعت پھیلی ہوئی ہے اور کسی قدر کام کی وسعت اور اس کے طریق کار کا بھی ذکر فرمایا۔(۱۱) کیا حضرت احمد علیہ السلام کا وہی مقام و درجہ تھا جو دوسرے انبیاء کا تھا ؟ جواب بحیثیت نبی ہونے کے ان میں اور دوسرے انبیاء میں کوئی فرق نہیں ( تفصیل ) (۱۲) کیا آپ کا کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کی بجائے کوئی ہے؟ جواب میں فرمایا۔نہیں۔(۱۳) کیا حضرت احمد نے مذہب میں کوئی تبدیلی یا اصلاح کی ؟ اگر کی تو کیا وہ اصولی تبدیلی