سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 134 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 134

۱۳۴ ، زیتون اور ناشپاتی وغیرہ پھل بکثرت موجود ہیں۔باغات جا بجا نظر آتے ہیں اور کھیتی باڑی علمی طریقہ پر بہت ہی باقاعدہ کی جاتی ہے۔سن ، مکی اور جوار کے کھیت کثرت سے دکھائی دیئے۔سبزیاں بھی بہت ہیں۔پہاڑی علاقہ ہے مگر نہایت ہی سرسبز اور شاداب اور خوش منظر پہاڑیوں سے نکل کر ایک وسیع میدان میں بہت ہی بڑا اور لمبا چوڑا شہر آباد ہے جو نہ معلوم کتنے میلوں میں پھیلا ہوا ہوگا۔عمارات خصوصیت سے پُر رعب اور شاندار اور بہت بڑی بڑی ہیں۔بازارصاف سیدھے اور با قاعدہ ہیں۔موٹرمیں کثرت سے اور نہایت خوبصورت اور صاف ہیں۔گھوڑا گاڑی (وکٹوریا ) بھی چلتی ہے۔ٹرام بکثرت چلتی ہیں۔عورت مرد اور بچے تک محنت کرتے ہیں۔عمارتی صنعت اور سنگ تراشی کے فن کا کمال نظر آتا ہے۔جابجائت اور خوبصورت سٹیجو کھڑے ہیں۔سٹیشن سے اتر کر حضور نے کٹک کے آدمی سے ہوٹل وغیرہ کا پتہ لے کر فیصلہ کرنے کے بعد پلیٹ فارم پر ہی قریباً پندرہ منٹ تک سب خدام سمیت لمبی دعا کی اور دوران سفر میں یہ بھی فرما دیا تھا کہ یہ مقام چونکہ عیسائیت کا تخت گاہ ہے اور اس کے خلیفہ کا مقام ہے اس لئے خاص طور سے توجہ اور سوز سے دعائیں کی جائیں چنانچہ تمام دوستوں نے آٹھ دس میل دور سے ہی جب کہ شہر ر و ما نظر آنا شروع ہوا تھا دعائیں کرنی شروع کر دی تھیں اور یہ سلسلہ کچھ ایسی رقت ، تضرع اور اخلاص و یکسوئی سے جاری رہا کہ گویا دل سبھی کے پکھل کر آستانہ الہی پر جھک رہے ہوں۔وہ بڑا تار جو دمشق کے حالات کے متعلق تھا آج حضور نے لنڈن بھیج کر ( بذریعہ ڈاک ) نیر صاحب کو ہدایت کرا بھیجی ہے کہ اس کو قادیان بذریعہ تار بھیج دیں۔لنڈن سے ۵ آنہ فی لفظ لگے گا یہاں ۵ لیرا فی لفظ تھا اس وجہ سے خرچ بہت زیادہ ہوتا اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ نیر صاحب لکھ دیں کہ حضرت اقدس کے حکم سے یہ تار بھیجتا ہوں۔حضور نے کل بعد عصر کی سیر میں پانچ سیٹ کا ایک موٹر کرایہ پر لیا اور شہر نیز بازاروں کے علاوہ کلوسیم باتھس آف کیریکلا۔رومیوں کے پرانے حمام ، ایک اور مقام مشہور کے کھنڈرات کٹا کومبز (Cata Combs) دیکھے اور لاسٹ ڈیز آف پمپائز (Last days of Pompous) کے تاریخی واقعات کو دہرا کر حضور نے خدام کو پُرانے حالات بتائے۔کھنڈرات اصحاب الکھف کے وقت چونکہ رات ہو چکی تھی اور اندھیرا تھا اس وجہ سے حضور او پر او پر ہی سے واپس آگئے۔