سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 69 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 69

۶۹ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر۷ ، از دمشق : مورخه ۸/ اگست ۱۹۲۴ء السلام عليكم و رحمة الله وبركاته شام میں سلسلہ تبلیغ: کل کے خط میں عرض کیا تھا کہ سید نا حضرت اقدس نے بلادِ شام میں تبلیغ کی غرض سے مبشرین بھیجنے کا پختہ ارادہ فرما لیا ہے۔لوگوں نے اصرار سے درخواستیں کی ہیں اور کرتے ہیں۔مکر می سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے شاگر داور واقف کارلوگ بھی یہاں موجود ہیں وہ لوگ جہاں ان سے محبت اور اخلاص کا اظہار کرتے ہیں شاہ صاحب سے ملاقات کا شوق بھی رکھتے ہیں۔حضور نے جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے یہاں بھیجنے کا لوگوں میں اعلان بھی فرما دیا ہے اور ان کے ساتھ دوسرے عزیز مولوی جلال الدین صاحب شمس کو بھیجنے کا ارادہ ظاہر فرمایا ہے۔کل صبح سے شام بلکہ عشاء بلکہ رات کے ۱۰ بجے تک لوگ ملاقات کے لئے آتے رہے اور حضور کو دن بھر تبلیغ میں مصروفیت رہی۔علماء سے تو بحث کا رنگ بھی جاری ہو جاتا تھا۔امرا اور شرفا اور بعض گریجوایٹ دوست جو سوالات کرتے ان کے جوابات دئے جاتے تھے۔حلب کے ایک عربی اخبار کے ایڈیٹر بھی اسی ہوٹل میں حضور کے کمرہ کے قریب ٹھہرے ہوئے ہیں۔پہلے تو دو دن سے حضور کی باتیں دُور سے سنتے تھے کل عصر کے بعد خود بڑھے اور بعض مسائل خصوصی پر اعتراض اور بہت سے سوالات کر کے جوابات پائے اور مطمئن ہیں کہ بالمشافہ گفتگو کا موقع ملا اور یہ ان کے لئے خوشی کا دن ہے۔وہ آخر اس نتیجہ پر پہنچا کہ سیاست تمام مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر جمع نہیں کر سکتی کیونکہ مسلمانان ہند کی سیاست اور طرز کی ہے ان کو شام کے مسلمانوں کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔