سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 491 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 491

۴۹۱ ایسے ہیں کہ ان کی بات کو سنیں گے تو قبول کرنے کی بھی توفیق مل جائے گی۔ہماری تصاویر اور فوٹو دیکھ کر اخبارات میں مضامین پڑھنے کی وجہ سے اب لنڈن کا بچہ بچہ ہمیں جان گیا ہے اور سلسلہ کا ایسا انٹروڈیوس ہو گیا ہے کہ اب اگر کوئی بارہ سالہ بچہ بھی ہمارا انگلستان میں تبلیغ کو چلا جائے تو لوگ اس کی سن لیں گے اور یہ نہ کہیں گے کہ یہ کوئی پاگل آدمی ہے کیونکہ وہ جان چکے ہیں یہ سلسلہ حق حکمت اور شوکت وعظمت والا ہے اور اس لائق ہے کہ اس کی طرف دھیان دے کر سوچا اور فکر کیا جائے اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں جو خدا نے ہمارے واسطے پیدا کر دی ہے۔میری ان باتوں سے وہ دونوں بولے کہ واقعی یہ بے نظیر کامیابی ہے۔غرض یہ خدائی فعل ہے اور اس کی پیشگوئیوں کے ماتحت ہوا۔دس آدمی ، ہیں آدمی ، پچاس بلکہ سو آدمی بھی مان لیں تو وہ محدود ہی ہیں مگر ایک لاکھ یا کروڑ کی توجہ پیدا ہو جائے تو وہ بات بہت بڑی کامیابی کی ہے اور ترقی کی علامت ہے۔صرف نام کے مومن پچاس کیا پچاس کروڑ بھی پیدا ہوں تو کس کام کے ہیں؟ اب اللہ نے ہمارے واسطے ایک میدان پیدا کر دیا ہے۔ہمارا یہ سفر بھی جہلم کے سفر کی طرح خدا کی رحمت اور فضل کے ذریعہ سے ہوا اور کامیابی بھی فضلوں سے ہوئی ہے۔جس طرح حضرت مسیح موعود کے سفر جہلم میں خدا نے خاص مصلحت سے سفر کے سامان کئے اور کامیابیاں عطا فرمائیں بعینہ اسی طرح اس سفر کے سامان ہوئے اور نتیجہ میں خدا نے ایک رو پیدا کر دی ہے۔پس میں جماعت جہلم کے ایڈریس سے بھی خوش ہوا ہوں۔میں نے سفر کے ابتدا میں جہلم کا ذکر بھی کیا تھا۔اس کے بعد دعا فرمائی۔ڈاکٹر فتح الدین صاحب نے فارسی نظم سنائی بطور ایڈریس۔بعد میں زبانی تقریر کی کہ ہماری جماعت حضور کے اس سفر سے پہلے بہت کمزور تھی مگر اب اللہ کے فضل سے بہت مضبوط ہے۔ہمارے دلوں میں انگلستان کی کامیابیوں کے حالات سن کر ، پڑھ کر خدمت کا جوش پیدا ہوا اور ہم نے جماعت کو با قاعدہ منظم کیا اور چندوں میں ترقی کی۔خاص تحریکوں میں بھی حصہ لیا اور تمام بقایا جات صاف کر دیے۔موجودہ صورت میں ہماری جماعت ایک گورنمنٹ کے منتظم دفاتر کی طرح ہو گئی ہے۔یہ سب حضور کے اس سفر کی بدولت تبدیلی اور ہم میں عمل کی روح پیدا ہوئی ہے اور ہمارا امیر، محاسب، محصل ، خازن سب بالکل با قاعدہ کام کرنے لگے ہیں۔غرض نہایت ایک کمزور جماعت خدا کے فضل سے حضرت اقدس کے اس سفر کی بدولت ایک اعلیٰ کامیاب اور با قاعدہ