سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 492 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 492

۴۹۲ جماعت بن گئی ہے۔تبلیغ کا کام بھی خدا کے فضل سے باقاعدہ طور پر جاری ہو گیا ہے۔چونکہ پشاور ایک مرکز بن رہا ہے بہت سے ممالک کا اس وجہ سے تبلیغ میں خوب کامیابی ہونے لگی ہے۔غیر مبائعین کا فتنہ خاص طور پر وہاں زور پر ہے۔دس کے قریب بڑے بڑے متمول لوگ ان میں ہیں مگر پھر بھی خدا تعالیٰ ہمیں کامیابی دیتا ہے اور ان کی بڑائی اور مال ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔تعلیم و تربیت کا صیغہ بھی خدا کے فضل سے کامیابی سے چلنے لگا ہے۔مہمان نوازی کا صیغہ بھی خدا کے احسان سے اچھا چل رہا ہے۔چونکہ ہم لوگ ملا زمت پیشہ ہیں حضور وہاں کے لئے کوئی خاص مبلغ ہمیں دیں کہ جو ان علاقہ جات کی زبان سمجھتا ہو۔ملازمت کی وجہ سے ہمیں زیادہ وقت نہیں مل سکتا۔اس علاقہ کے ملاؤں نے ہمارے خلاف فتوی بازی بھی شروع کر دی ہے۔اس کے مقابلہ میں ہم نے بھی فتویٰ شائع کر کے ان ملانوں کا توڑ کرنا شروع کیا ہوا ہے۔اگر کوئی مستقل مبلغ وہاں جائے جو فارسی اور پشتو سے بخوبی واقف ہو تو خدا کے فضل سے بہت زیادہ کامیابی کی اُمید ہے۔آخر میں عرض کرتا ہوں کہ حضور انگلستان کے سفر سے کامیاب اور خوش آئے ہیں ہم بھی حضور کو خوشی کی خبر سناتے ہیں کہ ہماری اب خدا کے فضل سے ایک مضبوط جماعت ہے اور حضور کے ہر فرمان کی تعمیل کے لئے تیار ہے مال سے جان سے ہر قربانی کے لئے تیار و حاضر ہیں۔جواب از حضرت اقدس :۔میں اپنی طرف سے اور اپنے ہمراہیوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔باقی خوشخبری جو سنائی گئی ہے اس کے معلوم ہونے سے مجھے خوشی ہوئی خصوصیت سے اس لئے کہ میں جاتے ہوئے اعلان کر کے گیا تھا کہ تمام جماعتیں خیال رکھیں اور اپنے فرض کو سمجھیں۔ذمہ داریوں کو ادا کریں جو میری غیر حاضری کی وجہ سے ان پر عائد ہوتی ہیں۔سو پشاور کی جماعت میرے لئے دوہری خوشی کی موجب ہوئی ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ ان کی قربانی کی روح اور ان کا عملی تغیر اور نظام مستقل اور دائمی ہو۔صرف غیو یت ہی کے زمانہ سے تعلق رکھنے والا اور عارضی نہ ہو۔