سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 39 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 39

۳۹ نوٹ: اس خط کے لفافہ پر مندرجہ ذیل نوٹ ہے۔حضرت صاحب عدن شہر کی سیر کے واسطے تشریف لے جائیں گے۔ڈاک اور تاروں کا لینا دینا میرے اور شیخ صاحب عرفانی کے سپرد ہوا ہے۔بعض ضروریات کی خرید کے واسطے شیخ صاحب مصری مقرر ہوئے ہیں۔چوہدری علی محمد صاحب جہاز میں سامان کے پاس رہیں گے۔بھیرہ اور کابل کے واقعات بذریعہ تار پہنچے ہیں۔حضور نے تار دیا ہے۔حضرت میاں بشیر صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہونے اور مولوی عبد السلام کے لڑکے کی پیدائش پر مبارکبا د عرض کر دیں۔مجید احمد نام حضرت نے رکھا ہے۔“ قادیانی از عدن