سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 423 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 423

۴۲۳ گنڈ ولے ( خوبصورت کشتیاں ) شہر کے گلی کوچوں میں سے ہوتے ہوئے پلوں اور بڑی بڑی بلند و بالا عمارتوں کے نیچے سے نکلتے ہوئے شہر کے ایک سرے سے دوسرے سرے جا نکلے جہاں ایک نہایت ہی شاندار طول طویل پانچ چھ منزلہ عمارت تھی جس کی بناوٹ سے رات ہی کو ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ کوئی سرکاری عمارت ہے۔اس کے پاس سے نکل کر کھلے سمندر میں پہنچے اور تھوڑی دور مشرق کو بڑھ کر ایک پین پر جس کے سامنے پلیٹ فارم پر ایک اونچے چبوترہ پر ایک گھوڑے کے سوار کا سٹیچوتھا جس کے ہاتھ میں ننگی تلوار تھی۔چبوترہ کے شرق اور غرب میں یعنی گھوڑے کے منہ اور دم کی طرف چبوترے کی دیواروں پر اور تصویر میں عورتوں یا مردوں کی بنی ہوئی ہیں جو شیروں کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں اور شیر زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے مگر ان زنجیروں کو تڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس موقع پر گھوڑے کے سٹیچو سے ذرا مشرق کو سامنے بعض عمارات ہیں ان میں سے ایک مکان کے اندر جس کا نام دروازہ پر لکھا ہوا تھاHotel Beau Rivage اس کے اندر حضور مع تمام خدام کے ٹھہرے۔کمروں کی تقسیم اور سامان کے پہنچانے سے بمشکل تین بجے فارغ ہو سکے۔حضور اس ہوٹل کے کمرہ نمبر ایک میں ٹھہرے جو دروازہ کے بالکل اوپر ہے۔دروازے دو ہیں مگر اصل دروازہ سیٹرھیوں کے سامنے ہے۔اس دروازہ کے اوپر پہلی منزل پر کمرہ نمبر ایک ہے۔باقی دوست الگ الگ دو دو کر کے دوسرے کمروں میں رہے۔یکم نومبر ۱۹۲۴ء : رات کو ہمارے کشتیوں سے اُترنے کے بعد ہی جب کہ ابھی ہم لوگ ہوٹل میں مقیم نہ ہوئے تھے ہمارے پیچھے پیچھے ایک اور کشتی اسی گھاٹ پر پہنچی جس میں سے دوعورتیں چار مرد اترے۔ہمیں دیکھ کر عورتوں نے ہندوستانی میں باتیں کرنی شروع کیں اور وطن و ملک کا آتا پتا پوچھا جو بتایا گیا۔انہوں نے اپنا پتا بھی دیا اور کہا کہ وہ تاجر لوگ ہیں کلکتہ جارہے ہیں۔پہلے بھی ہندوستان میں رہ چکے ہیں اس وجہ سے ہم لوگوں کو شکل و لباس سے شناخت کر کے باتیں شروع کیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے آپ لوگوں کو سوئٹزرلینڈ میں دیکھا ہے۔ہم نے حیرت سے پوچھا کہ کہاں ؟ ہم لوگ تو سیدھے ریل میں آ رہے ہیں اُترے نہیں۔تب انہوں نے بتایا کہ وہاں ایک سینما تھا جس میں برائیٹین کا کوئی نظارہ دکھایا جاتا تھا اس میں آپ لوگوں کو دیکھا تھا۔سبحان اللہ نہ معلوم یہ فلمیں دنیا کے کن کن حصوں میں جائیں گی اور اس طرح سید نا حضرت احمد علیہ السلام کا نام