سفر یورپ 1924ء — Page 421
۴۲۱ مجمع تھا۔ہماری ایک (البیت ) شکا گوامریکہ میں بھی ہے۔پیرس کی (البیت ) میں ہم نے کل پہلی مرتبہ امام ہو کر با جماعت نماز ادا کی ہے۔سوال آپ کا کثرت ازدواج کے متعلق کیا خیال ہے؟ اور کیا مذہبی پیشوا بھی ایک سے زیادہ شادیاں کر سکتا ہے؟ جواب: ہمارے نزدیک بعض پابندیوں کے ساتھ کثرت ازدواج جائز ہے اور مذہبی پیشوا بھی ایک سے زیادہ شادیاں کر سکتے ہیں۔سوال : جب آپ روم آئے تھے تو آپ نے پوپ سے ملاقات کی تھی ؟ جواب: ہم نے پوپ سے ملنا چاہا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ان کا مکان زیر مرمت ہے اس وجہ سے نہیں مل سکتے چنانچہ ان کے اس جواب پر روما کے اخبار لائٹر بیونا نے یہ نوٹ بھی لکھا تھا کہ ان کا مکان شاید ہمیشہ ہی زیر مرمت رہے گا۔سوال کیا آپ بھی پوپ کی طرح معصوم ہیں؟ جواب: ہمارا ہرگز ایسا مذہب نہیں۔میں غلطی کر سکتا ہوں۔سوال: ہم لوگ بھی پوپ کی نسبت یہ خیال نہیں کرتے کہ وہ پرائیویٹ معاملات میں مصئون عن الخطا ہے بلکہ یہ یقین کیا جاتا ہے کہ وسائل مذہبی کا صحیح ترجمان پوپ ہے۔کیا آپ بھی ایسے ہی ہیں؟ جواب : میرا صرف انتظام وضبط جماعت میں آخری فیصلہ ہوتا ہے۔مذہبی اجتہادات میں میں اپنے آپ کو کینتہ مصئون عن الخطا نہیں سمجھتا۔سوال آپ کا اٹلی کے متعلق کیا خیال ہے؟ جواب میں اٹلی کے لوگوں کو پسند کرتا ہوں۔روم اپنی خوبصورتی اور صفائی میں دوسرے شہروں سے زیادہ پسندیدہ ہے۔سوال : آپ ہمارے موسم کی نسبت کیا خیال کرتے ہیں؟ جواب: ہمارے ملک کا آسمان آپ کے ہاں کے آسمان سے زیادہ صاف ہوتا ہے مگر ہاں لنڈن اور پیرس کی نسبت آپ کا موسم بہتر ہے اور آسمان صاف ہے۔