سفر یورپ 1924ء — Page 304
۳۰۴ فرمائیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت ہی کامیاب رہا۔والله الحمد- سید نا حضرت اقدس آج صبح کی نماز میں تشریف نہیں لا سکے۔آج شام کو ایک سیاسی لیکچر ہونے والا ہے وہ لکھ رہے ہیں۔ترجمہ ساتھ کا ساتھ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ٹائپ بھی۔آج جمعہ کی نماز اس مضمون کی وجہ سے مکان ہی پر ہوگی۔ایک بے لیکچر ہال میں ایک فوٹولیا جاوے گا۔بدھ مذہب والے لیکچروں کے دن بھی حضور کا ایک فوٹو لیا گیا تھا جس میں گو بہت بڑا مجمع ہے مگر فوٹو بہت صاف ہے۔اس میں ملک کی رسم اور رواج کے مطابق بعض عورتیں حضرت کے قدموں میں بیٹھی ہیں۔پہلے ایک چلبلی سی عورت اچانک بے خبری میں حضرت اقدس کے قدموں میں آن بیٹھی تھی اس کو تو خدا تعالیٰ نے وہاں سے اُٹھوا دیا۔اب جو بیٹھی ہے وہ سنجیدہ لڑکی ہے اور کچھ ہٹ کر بیٹھی ہے مگر فوٹو میں بالکل ساتھ معلوم ہوتی ہے۔حضرت اقدس قریب تھا کہ فوٹو چھوڑ کر اُٹھ جائیں مگر فوٹو لینے والے نے جلدی کی اور لے ہی لیا۔میں ساتھ تھا نہ ہی چوہدری علی محمد صاحب ورنہ اس جگہ ان عورتوں کو نہ بیٹھنے دیتے بلکہ اس جگہ کو خو د روک لیتے۔ساتھی جو حضور کے ساتھ تھے اُن کو جرات نہ ہوئی کہ اس عورت کو قدموں میں سے اُٹھا دیں۔بہر حال وہ فوٹو لے لیا گیا ہے۔عریضہ ھذا کو دعاؤں کی درخواست کے ساتھ بند کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کو بھی کل کی ڈاک کے ساتھ ہی قادیان پہنچا دے آمین۔میری اس رپورٹ کو بھی پہلی رپورٹ کے ساتھ شامل کر دیا جاوے اور دوسری چیزوں کو بھی۔کل کی تفصیل کے ساتھ اگر ممکن ہو تو اس رپورٹ کا خلاصہ بھی شائع فرما دیا جاوے تاکیداً عرض ہے۔خادم عبدالرحمن قادیانی ۲۶ ستمبر ۱۹۲۴ء