سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 269 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 269

۲۶۹ مسجد ہی میں رونق افروز رہے اور دیر تک مضمون کو ٹھیک کرتے اور ترتیب دیتے رہے۔ہندوستانی طلباء نے حضرت اقدس کے حضور ایک ایڈریس پیش کیا جو انگریزی میں پڑھا گیا جس کا خلاصہ مکرمی مولوی مصباح الدین صاحب سے عرض کر کے میں نے حاصل کیا ہے حسب ذیل ہے۔(1) ہم حضور کی تشریف آوری پر بہت خوش ہوئے ہیں اور جو حضور نے ( دینِ حق ) کی خاطر یہ دور دراز کا سفر اختیار کیا ہے اس کی ہمارے دلوں میں بہت قدر ہے نیز آپ کی ان تمام خدمات کی جو آپ نے پہلے راہ خدا میں کی ہیں بہت ہی ہمارے دلوں میں ان کی عظمت ہے۔خدا کرے کہ ( دینِ حق ) یورپ میں پھیلے اور وہ دن جلد آویں جب کہ دنیائے مغرب ( دینِ حق ) کے جھنڈے کے نیچے آوے۔حضور سے با ادب التماس ہے کہ مذہبی کا نفرنس میں اصل اور صحیح اور بچے ( دین حق ) کو پیش کیا جاوے۔(۲) اس کے بعد ہماری یہ درخواست ہے کہ آپ ہندوستان کی آزادی کے لئے پوری کوشش کریں وغیرہ وغیرہ خلاصہ۔حضرت نے اس ایڈریس کا جواب اردو میں دیا کیونکہ اکثر ہندوستانی وہاں جمع تھے۔چند معزز لیڈیاں اور مرد بھی تھے ان کی خاطر مکرمی جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے حضرت اقدس کے جواب کا ترجمہ اپنے لفظوں میں انگریزی میں کر کے سنا دیا تھا۔ا کرنے سنا خلاصہ جواب سیدنا حضرت اقدس خلیفہ ایح : " مجھے آپ لوگوں کا ایڈریس سن کر بہت خوشی ہوئی ہے اور مجھے اس کی اصل کے ساتھ بکلی اتفاق ہے گو تفصیلات کے ساتھ اختلاف ہو۔فی الحقیقت دنیا میں کوئی دو چیزیں ایسی نہیں ہیں جو کہ بالکل آپس میں ملتی ہوں۔بہن بھائیوں کی شکلوں میں اختلاف ہوتا ہے۔آپ لوگوں نے جو ( دین حق ) کی کامیابی کی تڑپ کا اظہار کیا ہے مجھے اس کو سن کر بہت ہی خوشی ہوئی ہے۔پس میں آپ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّہ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو بھیجا ہی اس غرض کے لئے ہے کہ تا اس کے ذریعہ سے ( دینِ حق ) کا تمام مذاہب پر غلبہ