سفر یورپ 1924ء — Page 253
۲۵۳ ایک ٹائپسٹ ۳ پونڈ فی ہفتہ پر مقرر کی ہوئی ہے جو ٹائیپ کا کام کرتی ہے۔رات اس سے اوور ٹائم لگوا کر ٹائیپ ختم کرالیا گیا تھا۔مولوی محمد دین صاحب نے مضمون لکھا ہے وہ ساڑھے ۳ بجے اتوار کو ۱۴ ستمبر کے دن سنایا جائے گا یعنی پہلے وہ مضمون سنایا جائے گا بعد میں حضرت اقدس کا مضمون ہوگا۔رات وہاں ٹھہرنے کی شاید ضرورت ہو جائے کیونکہ وہاں سے 9 بجے کے بعد کوئی گاڑی واپس لنڈن کو نہیں آتی۔۹ بجے بھی جو آتی ہے رات کو ایک بجے لنڈن پہنچتی ہے۔فرماتے تو تھے کہ اگر ممکن ہوا تو رات ہی کو آجائیں گے۔ایک بجے سونا تو ہمارا معمول ہی ہو چکا ہے بلکہ سو میرا ہی ہوگا۔- حضور ۱۴ ستمبر ۱۹۲۴ء : آج صبح کی نماز میں حضور تشریف لائے۔ناشتہ ساڑھے آٹھ بجے فرمالیا اور اب واٹرلو کے سٹیشن سے سوار ہو کر (۱۰ بجے کی گاڑی سے ) گیارہ بارہ بجے پورٹ سمتھ پہنچیں گے اور فیصلہ یہی ہو گیا ہے کہ رات کو وہیں ٹھہریں گے اور ۱۵ ء کی دو پہر کو انشاء اللہ واپس آویں گے مگر حضور آج اتنی دیر کر کے روانہ ہوئے ہیں کہ بظاہر امید نہیں کہ حضور اس گاڑی کو پکڑ سکیں۔صرف دس منٹ باقی رہ گئے تھے اور واٹر لو کاسٹیشن یہاں سے چار میل کے فاصلہ پر ہے۔بازاروں میں موٹر تیز چلانے کی اجازت نہیں۔ہندوستان کی ڈاک کے بعض خطوط کل شام لنڈن تقسیم ہو گئے۔الفضل بھی رات پٹنی کے پستہ پر آیا اور آج صبح ہمیں مل گیا ہے۔تھامس کنگ کی معرفت کی ڈاک کل بروز پیرانشاء اللہ تعالیٰ ملے گی جس میں قادیان کے دوستوں کے خطوط کی امید کی جاتی ہے۔کل دوپہر کا کھانا ٹھیک ساڑھے بارہ بجے لگایا گیا۔حضور کھانے پر تشریف بھی جلدی لے آئے۔کھانے کے بعد دیر تک بیٹھے رہے حتی کہ حافظ صاحب نے عرض کیا حضور اب دعا کر لیں کہ تین بھی بج چکے ہیں۔حسابات ایجنسی لنڈن کے متعلق ذکر ہوتا رہا تھا اور بعض رقوم کی گڑ بڑ تھی کہ وہ کیوں داخل نہیں۔نفع اور نقصان ، حالت، تجارت، بکری اور کارکنوں کی سعی اور ان کی رائے ، اخراجات کا