سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 249 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 249

۲۴۹ چل کر خدا تعالیٰ کی شیریں آواز خود سن لی تھی اس کی باتوں میں شبہ ہی کیا رہ سکتا تھا۔زمین آسمان بدل جائیں تو بدل جائیں ایسے لوگوں کے دل تو نہیں بدل سکتے۔اے بہنو اور بھائیو! میں یہ باتیں سنی سنائی نہیں کہتا بلکہ میں نے خود مسیح موعود کے طفیل خدا تعالیٰ کی پُر لذت آواز کو سنا ہے اور اس کی محبت والے کلام سے مسرور ہوا ہوں اسی طرح جس طرح کہ مسیح کے حواریوں نے کلام کو سنا تھا بلکہ ان سے بھی زیادہ ، اور میں نے خدا تعالیٰ کی زبر دست قدرتوں کو دیکھا ہے۔اس نے میری خاطر اپنے جلال کو ظاہر کیا اور میری ایسے مقامات پر مدد کی جہاں کوئی انسان مدد نہیں کر سکتا اور مجھے میرے دشمنوں کے حملوں سے اس وقت بچایا جب کہ کوئی شخص مجھے بچا نہیں سکتا تھا۔اس نے مجھے ایسے امور کے متعلق قبل از وقت خبریں دیں جن کو کوئی انسان دریافت نہیں کر سکتا تھا۔پھر اسی طرح ہوا جس طرح کہ اس نے مجھے کہا تھا۔پس میری آنکھوں نے مسیح موعود کی صداقت کو دیکھ لیا اور میرے دل نے اس کی سچائی کو محسوس کیا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہر اک جو اس سے تعلق پیدا کرے گا اور اس کی محبت کو دل میں جگہ دے گا یہی باتیں دیکھے گا جو میں نے دیکھیں بلکہ شاید اپنی محبت کے مطابق مجھ سے بھی بڑھ کر۔اے وے لوگو! جو اپنے بیٹوں یا والدین یا خاوندوں یا بیویوں یا دوستوں کے پیغام سننے کے لئے شوق سے لپکتے ہو کیا خدا تعالیٰ کے پیغام کی طرف سے منہ موڑ لو گے اور کیا خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے پھر بھی اس کی بات کی طرف توجہ نہ کرو گے۔کیا پہلے نبیوں کے تجربہ کو بھلا دو گے اور ان سے بالکل فائدہ نہ اُٹھاؤ گے۔ایسا نہ ہو کہ تمہارا نفس تم کو دھوکا دے اور تم سے کہے کہ دیکھو اس شخص کو جو خدا کا پیامبر بنتا ہے، دیکھو اس کو جو مشرق کے غیر متمدن علاقوں کا رہنے والا ہے اور جس کے پاس کوئی طاقت نہیں اور جو ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت رہتا تھا اس کو یہ رتبہ کہاں سے نصیب ہوا اور اس کو خدا نے کیوں چنا۔یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے کام نرالے ہیں اور اس کی قدرتیں عجیب۔وہ ہمیشہ اس پتھر کو چنا کرتا ہے جسے معمار رڈ کر کے پھینک دیا کرتے ہیں اور اسی کو کونے کا پتھر بنا کر اسے ایسی طاقت دیتا ہے کہ جس پر گرتا ہے وہ بھی چکنا چور ہو جاتا ہے اور جو اس پر گرتا ہے وہ بھی چکنا چھو رہو جاتا ہے۔وہ کون نبی آیا ہے جسے لوگوں نے ایسی باتیں نہیں کہیں اور وہ کون نبی آیا جو با وجود ذلیل سمجھا جانے کے آخر کامیاب نہیں ہوا۔پس اے بھائیو ! ان باتوں کو دیکھو جو وہ کہتا ہے