سفر یورپ 1924ء — Page 174
۱۷۴ اور مسئلہ لنڈن مشن کے قائم رکھنے یا نہ رکھنے کا تھا۔مقامی دوستوں سے حضور نے حالات سنے۔دوستوں کی رائیں لیں اور اچھی طرح آزادی سے اظہار رائے کا موقع دیا مگر معاملہ طے نہ ہوا اور فرمایا کہ کل پھر ایک نشست ہو گی۔برائیٹن کے ایڈریس کا اخبارات میں ذکر : حضرت اقدس کے ایڈریس برائیٹن کے متعلق بعض اخبارات میں ذکر ہوا۔برائیٹن کے اخبار میں بھی اور لنڈن کے اخبارات میں بھی جہاں نفس مضمون کی خوبی ، طریق استدلال و بیان کی نفاست اور حضرت اقدس کی شخصیت اور روحانیت کا ذکر بہت اچھے رنگ میں کیا گیا ، وہاں مکرم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی زبان دانی کے کمال اور پڑھنے کے طریق اور تلفظ کی ادائیگی کی بہت تعریف کی ہے۔۳۱ ر ا گست ۱۹۲۴ء دوخواتین کا قبول احمدیت : آج حضور کی طبیعت کل سے بھی زیادہ خراب رہی۔صبح کی نماز میں تشریف نہ لا سکے اور دو پہر تک اپنے کمرہ ہی میں لیٹے رہے۔کھانا بھی سوائے دو چار چیچے ساگودانہ کے کچھ نہ کھایا۔مسٹر ڈین اور اس کی بہن نے حاضر ہو کر بیعت کی۔کل ایک عورت دہر یہ خیال حضور کی ملاقات کو آئی تھی جس کی لڑکی بھی ساتھ تھی مگر وہ لڑکی خدا کو مانتی تھی۔قادیان کے حالات کا اثر : قادیان کا تار جس میں ہیضہ کی شکایت اور بعض مخلصین کی وفات کا بھی ذکر تھا حضرت اقدس کے حضور ۲۹ کی شام کو پہنچی جب کہ حضور برائیٹین سے واپس تشریف لائے۔اس تار کا بھی حضور کی طبیعت پر اثر تھا۔یہ امر بھی کچھ بیماری کی زیادتی کا باعث ہو گیا۔ملاقاتیں : آج بھی حضور کی ملاقات کے لئے بعض لوگ حاضر ہوئے اور حضور نے با وجو د تکلیف کے ان لوگوں کو باریاب فرمایا اور تبلیغ کی۔مسز ڈین اور اس کی بہن کو بھی حضور نے بوقت بیعت بہت تبلیغ کی اور دیر تک تلقین و نصائح فرمائیں۔حضور کا خیال یہ ہے کہ ان ممالک میں اسلام عورتوں کے ذریعہ سے انشاء اللہ جلدی پھیلے گا۔اگر دو چار بھی عورتیں کی اور راسخ الایمان ہمیں میسر آجائیں تو پھر انشاء اللہ جاگ لگتی جائے گی۔عورتوں کو مذہب سے دلچسپی بھی ہے اور لگاؤ بھی نسبتاً زیادہ - گر جا