سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 152 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 152

۱۵۲ مضمون لکھنے کو حاضر ہوا۔حضور لیٹے ہوئے تھے تھوڑی دیر بعد حضور اُٹھے اور مجھے باریاب فرمایا اور پچھلا حصہ مضمون کا سن کر آگے لکھا نا شروع فرمایا جو الگ حضور کے اصل مضمون میں درج کیا گیا ہے۔جس حد تک میں لکھ چکا ہوں حضور نے لکھایا۔اتنے میں فوٹوگرافر آ گیا اور حضور نے مضمون کو بند کر کے باقی آئندہ کرا دیا جو الگ ارسال ہے۔اخبار کے فوٹو گرافر نے فوٹو لے لیا۔دو کا پیاں لی ہیں اور ایک حضور کا الگ لینے کی درخواست کرتا ہے جو ابھی تک منظور نہیں ہوئی۔حضور چوکی پر ہیں تشریف لائیں گے تو جواب دیا جا سکے گا۔ہوٹل ھذا کے مینجر نے بھی الگ دو فوٹو لئے ہیں۔تجارت پیشہ لوگ ہیں نفع کثیر کا موجب ہو گا۔ہاتھوں ہاتھ ہزاروں فوٹو بک جائیں گے۔حضرت نے فرمایا ہے کہ چونکہ اس علاقہ یورپ میں اکثر اخبارات والے فوٹو ما نگتے ہیں لہذا اگر کسی بڑے فوٹو گرافر سے انتظام کر کے دو یا تین قسم کے فوٹو اور لے لئے جائیں تو تبلیغی کام میں سہولت ہوگی کیونکہ ہر جگہ اور ہر وقت نیا فوٹو لینے میں وقت کے علاوہ خرچ کی زیادتی اور دقت بھی ہوتی ہے۔حضرت نے آج تارلنڈن بھجوا دیا ہے کہ روما سے بدھ کی شام ۲۰ راگست کو انشاء اللہ یہاں سے روانہ ہوں گے۔پہلے وکٹوریہ سٹیشن پر اُتر کر دعا کریں گے پھر لڈ گیٹ کو جانا چاہتے ہیں وہاں بھی دعا کریں گے۔اس کے بعد آپ کے پروگرام کے مطابق جائیں گے۔ان امور کا انتظام کر رکھیں خدا نے چاہا تو ایسا ہی ہوگا۔اب پھر حضور نے کل والی پارٹی کو اخبارات کے ایڈیٹروں کی طرف بھیجا ہے اور خود حافظ صاحب کا مضمون سن رہے ہیں۔ابھی ابھی انشاء اللہ وزیر اعظم اٹلی کی ملاقات کو بھی تشریف لے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ناصر ہو آمین - فقط عبدالرحمن قا دیانی از روم کانٹی نینٹل ہوٹل کمرہ نمبر ۹ (اٹلی) ۱۹ / اگست ۱۹۲۴ء