سفر یورپ 1924ء — Page 153
۱۵۳ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۱۱، از مقام روما (اٹلی) مورخه ۲۰ / اگست ۱۹۲۴ء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کل کی ڈاک سے تین تین خط پوسٹ کر چکا ہوں امید کہ پہنچ جائیں گے۔ایک خط میں میری نامکمل ڈائری تھی۔کنگ کے دفتر میں مجھے ایسا معلوم ہوا کہ انڈین میل کا وہی دن ہے۔میں نے ۱۸ء کی شام کو جو کچھ میرے پاس تھا حوالہ ڈاک کر دیا کیونکہ حضرت نے بھی اسی دن اپنی ڈاک پوسٹ کرائی تھی پھر معلوم ہوا کہ ۱۹ر کو بھی ڈاک جاسکتی ہے۔چنانچہ ڈائری کا باقی حصہ پورا کر کے اور حضرت اقدس کا وہ مضمون جو حضور نے بطور خلاصہ رپورٹ مصر-فلسطین۔شام اور حیفا وغیرہ کے متعلق مجھے لکھوایا تھا اور جس کا ایک حصہ جہاز میں لیٹے لیٹے خو دلکھا تھا یہ سب کچھ کل دوپہر کو فوٹو سے فارغ ہو کر جب حضرت اقدس وزیر اعظم کی ملاقات کو تشریف لے گئے میں نے حوالہ ڈاک کیا۔یہ دونوں رپورٹیں میں نے بصیغہ رجسٹری بھیجی ہیں۔کل شام اخبار لاٹر بیونا(Latribuna) شائع ہو گیا جس میں علاوہ فوٹو کے مضمون بھی تھا۔ڈاک جانے میں کچھ وقت پا کر کوشش کی اور وہ بھی حوالہ ڈاک کر دیا۔اس طرح سے کل تک پچھلی ڈاک سے تین عرائض ارسال کر چکا ہوں۔لاٹر یونا(Latribuna) کے فوٹو گرافر سے فارغ ہوئے تھے کہ ہوٹل کے مینجر نے بھی ایک فوٹو لیا۔ان فوٹو گرافروں سے فارغ ہو کر کمرے میں گئے اور حافظ صاحب نے اپنا مضمون تصوف حضور کوسنا نا شروع کر دیا۔مصروفیت میں وقت کا خیال نہ رہا اور ہماری گھڑیوں سے ٹھیک گیارہ بج گئے جو وزیر اعظم کی ملاقات کا وقت مقرر تھا۔جلدی سے حضور نیچے اُترے۔موٹر ا تفاق سے ایسا سا منے کھڑا تھا جس کا ڈرائیور اٹالین کے سوا کچھ نہ جانتا تھا۔اس میں بیٹھ کر حضور نے جلدی چلانے کا حکم دیا مگر وہ سمجھا نہیں کہ حضور کہاں جانا چاہتے ہیں یا اس کو معلوم ہی نہ تھا کہ مسولینی وزیراعظم کا مکان ہے کہاں۔بہر حال اس نے شہر میں خوب ہی گھمایا اور ادھر ادھر چکر دیے اور برابر پون گھنٹہ تک پھرانے کے بعد جا کر منزل مقصود پر پہنچے۔حضور کی ملاقات کے وقت میں سے اب صرف پندرہ