سفر یورپ 1924ء — Page 513
۱۵ اخبارات کی مخالفت : دو ایک اخبارات نے حضور کی تشریف آوری کا اعلان بھی لکھا ہے اور ساتھ ہی مخالفت بھی کی ہے۔فرعون کی لاش : ہم چند آدمی عجائب گھر دیکھنے گئے۔واقعہ میں یہ عجائب خانہ ہے۔فرعون موسیٰ کی لاش بھی دیکھی اور بہت بڑی عبرت حاصل ہوئی۔وہ فرعون جو کسی وقت اس ملک کا واحد مالک تھا آج کس بے بسی اور بے کسی میں لوگوں کے لئے عبرت بن رہا ہے۔خدا کے وعدہ کے مطابق حضرت موسی کے دیکھتے دیکھتے اپنے لشکروں سمیت غرق ہو گیا مگر عبرت کے لئے اس کا بدن بچالیا گیا۔سوچنے والوں کے لئے اس میں بڑے سبق ہیں اور غور کرنے والوں کے لئے بڑی عبرت ہے۔اور بھی بہت سی مومی لاشیں بالوں تک محفوظ رکھی ہوئی ہیں اور عجائبات قدرت بھی دیکھنے میں آئے۔قبروں کے صندوق اور تمام زر و جواہرات جو بادشاہوں کی قبروں سے ملا اسی عجائب گھر میں اس کا اکثر حصہ موجود ہے۔فرعون مصری کی لاشیں : الْيَوْمَ نتجیک ببدنگ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی رقم فرماتے ہیں :- فرعون کے جسم کے بچائے جانے کا ذکر قرآن کریم کے سوا دوسری کتب میں نہیں ہے بائیبل اس امر میں خاموش ہے اور تاریخیں ساکت ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کی با تیں کیسی کچی ہوتی ہیں آج تین ہزار سال سے زائد عرصہ کے بعد فرعون موسیٰ یعنی منفتاح کی لاش مل گئی ہے اور قاہرہ کے عجائب گھر میں موجود ہے اور میں نے اپنی آنکھوں سے اسے دیکھا ہے۔چھوٹے قد کا دبلا سا ایک شخص ہے جس کے چہرہ سے حماقت اور غضب دونوں قسم کی صفات ظاہر ہوتی ہیں۔کجا وہ زمانہ اور کجا یہ زمانہ خدا تعالیٰ نے اس کے جسم کو نہ صرف بچایا بلکہ پچھلوں کے لئے اسے عبرت کا موجب بنانے کے لئے اس کی لاش کو اس وقت محفوظ رکھا ہے۔یہ آیت قرآن کریم کی سچائی پر کیسا ز بر دست شاہد ہے اور بائیبل پر اس کی کس قدر