سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 502 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 502

اور دوسرے لوگوں کی انگریزی گفتگو میں شریک ہوتے ہیں۔انشاء اللہ واپسی تک زبان انگریزی بھی فصیح ہو جائے گی۔جدہ کے سامنے دعا : ۲۵ / جولائی کو حضرت صاحب رات کے گیارہ بجے تک اس لئے جاگتے رہے کہ اس وقت جہاز کے جدہ کے بالمقابل پہنچنے کا اندازہ تھا۔اس وقت حضور نے دو رکعت نماز لمبی با جماعت بلند قرات سے پڑھائی اور دعائیں کی گئیں۔اللہ کریم ان سب دعاؤں کو ترقی اسلام اور ہماری انفرادی و قومی اصلاح و ترقیات کی صورت میں قبول فرمائے۔فتوحات اسلامیہ کا نظارہ دکھائے اور دنیا کی آنکھیں کھو لے کہ وہ اس حق و راستی کو قبول کرے۔جنوب مشرق کی طرف نماز : ۲۶ / جولائی کو حضور نے جب ظہر وعصر کی نمازیں پڑھا ئیں تو قبلہ کا رخ جنوب مشرق کا کو نہ تھا۔پردہ کے متعلق اٹالین ڈاکٹر کی رائے : نماز کے بعد حضور نے اٹالین ڈا کٹر کو تبلیغ کی۔اس نے کہا میری ذاتی رائے یہ ہے کہ عورت کو پردہ کرنا چاہئے۔میں اس طریق یورپ کے خلاف ہوں کہ عورتیں اس طرح آزا در ہیں۔وہ عورتیں گھر میں تو میلی چھیلی رہتی ہیں لیکن جب باہر جاتی ہیں تو بن سنور کر نکلتی ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا بناؤ سنگھار اپنے خاوند کے لئے نہیں بلکہ دوسروں کی خاطر ہوتا ہے۔جب ایک عورت میری ہے تو وہ صرف میرے واسطے ہونی چاہئیے۔دوسروں کا اس کو دیکھنا ٹھیک نہیں۔ساتھیوں کی کارگزاری کی رپورٹ : حضور نے شام کی نماز سے پہلے ایک ایک کر کے سب سے پوچھا کہ آپ نے کیا کام کیا۔سب کی رپورٹیں لیں اور آئندہ روزانہ کارگزاری کی ہا۔رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ذمہ داری کا راز : ۲۷ / جولائی کو ذمہ داری پر حضور نے نہایت لطیف تقریر فرمائی۔فرمایا : یورپ کی ترقی کا راز ہی ذمہ داری کی شناخت میں ہے۔ہمارے ہندوستانی بلکہ میں افسوس سے کہوں گا کہ احمدی بھی اس راز کو نہیں سمجھے۔ایک انگریز جرنیل جس طرح سے فتوحات پر عزت کے خطابات اور انعامات کو خوشی سے قبول کرے گا اسی طرح سے ناکامی یا غلطی کا خمیازہ اور سزا بھگتنے کے لئے بھی