سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 501 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 501

پر جاتے اور آتے ہوئے ہوا کی تیزی کی وجہ سے موٹی ریت یا بار ایک کنکروں کی بوچھاڑ پڑتی تھی۔عدن کے احمدی: عدن کے احمدی دوستوں میں سے صرف ایک صاحب ڈاکٹر جلال الدین صاحب کا پتہ حضرت صاحب کو یاد تھا ان کے پتہ پر تار دیا گیا مگر وہ تار اس لئے واپس آگیا کہ ڈاکٹر جلال الدین ہندوستان چلے گئے ہیں۔لہذا اور دوستوں کو پتہ نہ ملا کہ حضور عدن میں تشریف فرما ہیں۔نہ ہمیں ان میں سے کسی کا پتہ تھا۔بعض فوجی آدمیوں سے کسی احمدی دوست کا پتہ لینے کی بھی کوشش کی گئی مگر لا حاصل۔کوئی احمدی دوست نہ ملے جس کا ہمیں بھی افسوس ہے اور ان دوستوں کو بھی ہوگا۔عدن سے روانی : ہمارا جہا ز عدن سے روانہ ہو چکا ہے اور جلدی جلدی عدن کی پہاڑیاں جو ہمارے سامنے تھیں نظروں سے اوجھل ہوتی جا رہی ہیں اور آنکھیں اس جانِ عالم کے وطن کی سرزمین کے کنارہ کو اوجھل ہوتے دیکھ کر آنسو بہا رہی ہیں۔گو ایک بار اور امید ہے کہ جدہ کی پہاڑیاں نظر آئیں گی یعنی واپسی پر۔اس لئے حضور نے فرمایا ہے کہ پھر ایک مرتبہ دعا کریں گے۔مشرق کی طرف منہ کر کے نماز : ۲۳ / جولائی کو ظہر وعصر اور مغرب وعشاء کی نماز میں حضور نے خود کھڑے ہو کر پڑھا ئیں۔اب چونکہ قبلہ جانب شرق و شمال ہو گیا ہے۔لہذا آج شام کی نمازیں رُخ بدل کر ادا کی گئیں۔عربی اور انگریزی میں گفتگو : حضور نے عربی اور انگریزی میں کلام جاری رکھنے کا عدن سے روانگی پر پھر حکم فرما دیا چنانچہ اسی پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔اب سوائے ان دو زبانوں کے اور زبان میں کلام نہیں کیا جا تا۔شکریہ کی چٹھی : ۲۴ جولائی کو حضور نے جہاز کے فرسٹ اور سیکنڈ کلاس کے مسافروں کو دعوتِ طعام دی اور پلاؤ پکوا کر کھلایا جس پر تمام مسافروں نے متفقہ شکریہ کی چٹھی چھپوا کر حضور کی خدمت میں بھیجی۔حضرت خلیفہ امسیح کی انگریزی میں گفتگو : کھانا حضور میں (Mess) میں کھاتے ہیں