سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 494 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 494

۴۹۴ دونوں پوری ہوئیں۔حضور نے مختصر الفاظ میں اس ایڈریس کا جواب دیا اور فرمایا کہ ڈاکٹر صاحب کے ذکر کرنے سے مجھے بھی ابھی خیال آیا ہے کہ وہ جو دو فرشتوں کے متعلق پیشگوئی میں ذکر ہے وہ بھی اس سفر میں پوری ہوئی۔ہوٹل کی تلاش میں بہت دقت ہوئی۔کوئی جگہ باوجود تلاش کے سوائے - اس ہوٹل کے نہ ملی اور اس میں بھی صرف تین آدمیوں کے لئے ملی۔ایک میں تھا اور دو اور تھے۔خان صاحب اور ڈاکٹر صاحب) حالانکہ ہم اس ہوٹل میں زیادہ آدمیوں کو جمع کرنا چاہتے تھے اور خیال تھا کہ سب یا کم از کم جتنے اور شامل ہو سکیں ان کو شامل کر لیا جائے مگر باوجود اس کوشش کے کامیابی نہ ہو سکی اور اس طرح سے وہ پیشگوئی خدا نے اپنی حکمت سے پوری کرا دی۔اس کے بعد فرمایا کہ اصل طریق ایسی دعوت اور ایسے موقع کا یہ ہے کہ دعا کی جائے۔سواب میں دعا کرتا ہوں۔چنانچہ دعا کی اور سیر کے لیے موٹر پر سمندر کے کنارے تشریف لے گئے۔کئی ایک اخبارات میں حضرت کا ذکر اور فوٹو شائع ہوئے ہیں جو ارسال کرتا ہوں۔نمازیں حضور نے جمع کر کے پڑھائیں۔۲۰ نومبر ۱۹۲۴ء : صبح کی نماز حضور نے خود پڑھائی اور نماز کے بعد بیٹھ گئے اور سید بشارت احمد صاحب نے جماعت احمدیہ حیدر آباد کی طرف سے ایڈریس پڑھا جس کا حضور نے کھڑے ہو کر جواب دیا - اشهد ان لا اله الا الله۔۔۔۔الخ جماعت احمدیہ حیدر آباد کی طرف جن خیالات کا اظہار اس وقت کیا گیا ہے ان کے متعلق اپنی طرف سے اور اپنے ہمراہیان سفر کی طرف سے جزاکم اللہ کہتے ہوئے دوسرے مضامین کی طرف توجہ کرتا ہوں جن کی طرف انہوں نے اپنے مضمون میں اشارہ کیا ہے۔سب سے پہلے میں میر محمد سعید صاحب کی وفات کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میر صاحب بہت پرانے آدمی تھے اور نہ صرف جماعت کی نسبت ان کو خدا نے خاص اخلاص دیا تھا بلکہ ان میں دو باتیں ان سے علاوہ پائی جاتی تھیں۔ایک تو اس بات کا ملکہ خدا نے ان کو دیا تھا کہ وہ دوسرے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکتے تھے۔بہت لوگ لائق اور اپنے رنگ میں کامل ہوتے ہیں مگر سب اس لائق نہیں ہوتے کہ کشش اور جذب کا مادہ بھی ان میں ضرور ہو۔سارے ہی