سفر یورپ 1924ء — Page 485
۴۸۵ اگر مبلغ بھی مل گئے تو وہ بھی بھیجے جاویں گے۔اگر چه ایسی تقریر موجودہ زمانہ کے لحاظ سے ایک ایڈریس کے جواب میں با قاعدہ اور فیشن کے مطابق نہیں ہے مگر آگے ہماری کونسی بات باقاعدہ اور مطابق فیشن ہے کہ اب ہم اس کا خیال رکھیں۔چونکہ ایڈریس میں ایسے خیالات کا اظہار کیا گیا تھا جنہوں نے میرے جذبات پر اثر ڈالا اس وجہ سے مجھے اتنا بولنا پڑا اور جو کچھ دل میں تھا کہنا پڑا ہے۔نقل ایڈریس جماعت احمد یہ پشاور جو ڈاکٹر فتح الدین صاحب نے خود حاضر ہو کر حضرت اقدس کے حضور پیش کیا۔( خوشنما چوکھٹہ میں لگایا گیا ہے۔) بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر اهلا وسهلا و مرحبا بخدمت اقدس سید نا و مهدینا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز السلام عليكم ورحمة الله بركاته ، جماعت احمدیہ پشاور حضور کے بلا دغریبہ میں بے نظیر کامیابی اور بخیریت مراجعت پر مبارک باد دیتے ہوئے خداوند ذوالجلال والا کرام کا نہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور بارگاہ الہی میں دست بدعا ہے کہ جو تخم ریزی حضور کے مبارک ہاتھوں اور حضور کے رفقا کے ذریعہ اطراف عالم میں ہو چکی ہے رب رحیم حضور کی زندگی میں ہی اس کو بار آور کر کے گلشن احمدیہ کو انتہائی و دائمی رونق بخشے آمین۔نیز یہ جماعت حضور پرنور کی خدمت اقدس میں بصد نیاز مستدعی ہے کہ ہماری دینی اور دنیوی ترقی کے لئے بالخصوص دعا فرمائی جائے۔والسلام الملتمسان- احقر العباد