سفر یورپ 1924ء — Page 484
۴۸۴ پس ہر مومن کے دل میں خواہش ہو کہ دنیا میں اس صداقت کو پہنچائیں گے اور قائم کر کے چھوڑیں گے خواہ اسے اکیلے ہی کو یہ کام کرنا پڑے۔ایسی خواہش ہو پھر تربیت بھی ہو۔خواہش پہلا بیج ہے تربیت دوسرا کام ہے۔خواہش اور تربیت دونوں مل کر دنیا کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔مگر افسوس کہ ابھی تک جماعت کے افراد بہت ایسے ہیں کہ یہ سچی خواہش ابھی ان میں پیدا نہیں ہوئی اور جن میں خواہش ہے ان میں اتنا علم نہیں پیدا ہوا کہ ہمارے لئے کسی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ورنہ خدا کی طرف سے اتنے علوم ہماری جماعت کو دیئے گئے ہیں کہ اس سے پہلے کسی کو نہیں دیئے گئے حتی کہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو بھی اسی استثناء میں مثال کر سکتا ہوں۔ان میں خاص الخاص صحابہ کو الگ کر کے اور رسول اکرم جن پر شریعت اور قرآن نازل ہوا تھا ان کو الگ کر کے میں کہہ سکتا ہوں کہ اتنے علوم اور اتنی باتیں جماعت کو دی گئی ہیں کہ اگر ان کو غور سے سنیں اور مطالعہ کریں تو پہلے اقطاب سے بھی بڑھ جائیں۔مگر خالی ان کا بڑھنا کافی نہیں تربیت بھی ضروری ہے کیونکہ تربیت کے بغیر علم سے پورا فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے نہ کسی ایمان واخلاص سے۔یہ زمانہ اشاعت کا زمانہ ہے۔قرآن کریم کی تشریحات اس زمانہ کے علوم اور ترقی یافتہ سائنس کے مطابق واقع ہوئی ہیں۔آج تک کوئی سائنس نہ فلسفہ قر آنی علوم کو غلط ثابت نہیں کر سکا مگر اس ہتھیار کے چلانے کی مشق ضروری ہے۔ایک مرتبہ ترکھان کے ہتھوڑے سے میں نے اپنی انگلی زخمی کر لی تھی کیونکہ مجھے اس کے استعمال کی مشق نہ تھی۔کسی برتن میں دانوں کا ہونا برتن کو فائدہ نہیں دیتا۔پس جب تک ان علوم کو اپنے اوپر وارد نہ کرو گے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔اگر نتائج اعمال اور کوششوں کے ٹھیک نہ ہوں تو سوچو اور پھر سوچو کہ کیوں وہ نتائج پیدا نہیں ہوئے اور بار بار کوشش کرو۔پس مجھے اس بیماری کے ساتھ ساتھ یہ خواہش اور تڑپ بھی دل میں ہے کہ میں اپنے سامنے ایسے سامان دیکھ لوں ایسے افراد دیکھ لوں کہ جو کام کو جاری رکھ سکیں گے اور سلسلہ ہمارا جاری رہے گا اور دن بدن ترقی کرے گا یہی ایک میری خوشی کی صورت ہے۔کلکتہ واقعی اس بات کا مستحق ہے کہ وہاں آدمی بھیجے جائیں اور کام جاری کر کے پھر توجہ بھی کی جائے۔میں ابھی ذکر کر رہا تھا کہ ایک مرتبہ ہندوستان میں بھی ایک دورہ کیا جائے اور ہر شہر میں جا کر لوگوں کو سنایا جاوے اور حجت قائم کی جاوے۔اللہ نے مجھے صحت دی تو خود میرا ارادہ ہے اور