سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 35 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 35

۳۵ کی لے لو۔کیمرہ چھوٹا تھا پورے حلقہ کی نہ لے سکتا تھا نیز چاہتا تھا کہ حضور اپنی نشست کو تبدیل پر فرمائیں جو اس وقت اس کے خیال میں ٹھیک نہ تھی۔لہذا اس کا فوٹو رہ گیا۔جہاز تیزی سے چل رہا ہے اور کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے لیٹ نکالے۔امید ہے کہ ۲۳ کی علی الصبح ۳ یا ۴ بجے عدن کے پانیوں میں جا پہنچے گا اور پھر وہاں سے 8 بجے صبح کے روانہ ہو جائے گا۔شام کے کھانے کی گھنٹی ہو گئی۔حضور کا کھانا کمرہ میں آگیا مگر حضور نے فرمایا ذرا ٹھہر کر ، نماز پڑھیں گے اور بعد میں کھانا کھائیں گے۔مگر دوسرے دوستوں کو اگر وہ نہ جاتے تو کھانا ملنا مشکل تھا۔( سیکنڈ کلاس والے ) لہذا ان کو حکم دیا کھانا کھا آئیں۔انہوں نے عرض کی حضور نماز پہلے ہو جائے۔فرمایا اذا حضر العشاء کی حدیث بھول گئے۔سیکنڈ کلاس والے پانچوں بزرگ کھانے کے کمرہ کو چلے گئے اور خدام حاضر مجلس تھے کہ مسٹر جوشی بی۔ایس۔سی جن کا ذکر اوپر کسی حصہ عریضہ میں آچکا ہے وہ ناگپور کے باشندے اور جرمن چمڑے کا کام سیکھنے کو جا رہے ہیں انہوں نے حضور سے ایک سوال کیا جس کا سلسلہ بہت ہی لمبا ہو گیا اور تمدن سے لے کر ذات باری اور صداقت انبیاء اور شناخت مذہب صادق تک خوب ہی اس کو حضور نے تبلیغ کی اور آخر اسے تلقین فرمائی کہ روزانہ دعا کر کے سویا کرے کہ ” اوخدا اگر تو کوئی خدا ہے تو میں تیری رضا کی راہ کی تلاش میں ہوں مجھے خود راہ نمائی فرما اور فرمایا کہ ہم سے زبانی بات چیت میں سوال بھی کر لیا کریں۔بہت ہی پُر لطف مضامین تھے۔معجزات نشانات حضرت مسیح موعود۔اسلام اور دیگر مذاہب کی تعلیم کا مقابلہ غرض تمام پہلوؤں پر حضور نے اس کے مذاق کے مطابق روشنی ڈالی۔اس نے کھانا بدستور ہمارے ساتھ مل کر کھایا اور ہمیں میں سویا۔آٹھواں دن: ۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء سفر جہاز کا آٹھواں دن رات حضور ڈیڑھ بجے کے قریب پنے کمرہ میں تشریف لے گئے۔صبح کی نماز وہیں ادا کی اور اب حضور بعض خطوط تحریر فرما رہے ہیں کیونکہ عدن انشاء اللہ آج دن اور رات کے سفر کے بعد آنے والا ہے جہاں ڈاک حوالہ ڈاک کی جاوے گی۔کل حضور نے چار نمازیں باجماعت ادا کرائیں اور آج صبح کی نماز ہم لوگوں نے