سفر یورپ 1924ء — Page 428
۴۲۸ تعمیل اور ان کی اشاعت میں دلی خوشی محسوس کرتی ہو اور تو اس جماعت کو ( دینِ حق ) کی اشاعت کے کام میں ہمارے مبلغوں کے لئے دایاں باز و بنا اور ان کی کوششوں میں برکت دے اور ان کے حق میں بھی وہ دعائیں سن جو میں نے مبلغوں کے حق میں کی ہیں۔اے خدا! تو اس ( البيت ) کو جس کا سنگ بنیاد میں نے لنڈن میں رکھا ہے بابرکت کر اور اس کو جلد مکمل کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرما اور اس کی عمارت کے اپنے فضل سے سامان پیدا کر۔وہ اعلیٰ درجہ کی برکات کی جگہ ہوا اور لوگوں کو اس سے سچی نیکی اور سچی طمانیت حاصل ہو جس میں کوئی نہ کوئی شائبہ بدی یا بے اطمینانی کا نہ ہو۔اے میرے رب ! ہمارے مبلغوں کے متعلق لوگوں کے دل میں محبت اور اخلاس پیدا کر اور ان سے تعاون کی خواہش پیدا کر اور ہمارے مبلغوں کے دلوں میں ان لوگوں کے متعلق جن میں وہ کام کرتے ہیں محبت پیدا کر اور اخلاص پیدا کر۔ان کو ہر قسم کے الزامات سے پاک رکھ اور ان کی عزت کو محفوظ رکھ۔اے میرے خدا! مبلغوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی نسبت بھی محبت کے جذبات پیدا کر اور جن کی فرمانبرداری ضروری ہے ان کی فرمانبرداری کی ان کو توفیق دے اور جن کے احساسات کا خیال رکھنا مناسب ہے ان کے احساسات کا خیال رکھتے اور نرمی کا سلوک کرنے کی ان کو تو فیق عطا فرما۔اے میرے رب ! وہ اندر اور باہر سے ایک ہوں اور محبت اور پیار اور یگانگت اور اتفاق مجسم ہوں۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے میرے رب! میں پھر تیرے رحم اور تیرے فضل اور تیری قدرتوں کے واسطہ سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ مرے اس سفر کو بابرکت فرما اور اب ان ممالک میں نور اور ہدایت پھیلنے کے راستے کھول دے اور ( دینِ حق ) کی اشاعت کے سامان اپنے پاس سے ہی کھول دے۔اے خدا ا تو ایسا ہی کر۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! میں تجھ سے یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ مجھے اور میرے بعد آنے والے خلفا کو احمدی