سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 429 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 429

۴۲۹ مبلغوں کے کام کی نگرانی اور ان کو صحیح ہدایات دینے کی بےنقص تو فیق عطا فرما اور اے خدا! تو احمدی مبلغوں کے قلب کے اطمینان کے سامان پیدا کر۔وہ اپنے عزیزوں اور اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کی حالت سے مطمئن رہیں اور ان کی اولادوں اور ان کی بیویوں اور ان کے دوسرے رشتہ داروں کا تو آپ ہی متکفل ہو اور آپ ہی ان کا مربی ہو۔اے خدا! تو ایسا ہی کر - اللهم آمین اللهم آمين اللهم آمين دس بجے ناشتہ فرمایا اور پھر بازار کو تشریف لے گئے۔جہاز کے متعلق اطلاع کمپنی سے مل گئی تھی کہ ۳ بجے بعد دو پہر کو روانہ ہو گا۔حضور فرما گئے کہ انشاء اللہ تعالیٰ بارہ بجے واپس آجائیں گے۔بعض اور ضروریات کیلئے حکم دیا جو بارہ بجے سے پہلے پہلے لے کر ہم لوگ واپس ہوٹل میں پہنچ گئے۔ناشتہ کے بعد ہوٹل سے بازار کو جانے سے قبل حضرت میاں صاحب نے حضور کے مع تمام خدام دو فوٹو لئے۔ایک ہوٹل کے دروازہ پر دوسرا اسٹیچو کے سامنے جانب مشرق۔ہوٹل والوں کو بل وغیرہ کی تیاری کا حکم دیا گیا اور بارہ بجے تک ہوٹل سے روانگی کا فیصلہ کرلیا گیا۔سامان وغیرہ کے متعلق ہدایات دے دی گئیں اور حضور بھی گیارہ بجے کے بعد واپس تشریف لے آئے۔حضور کی آمد کے بعد سامان ہوٹل سے سمندر کے کنارے جمع کیا گیا اور چیک کرلیا گیا۔گنڈ ولے پانچ کرایہ پر لئے گئے اور سامان ان میں رکھنا شروع کیا گیا۔جب سامان کا اکثر حصہ گنڈ ولوں میں رکھا جا چکا تب حضور کی خدمت میں عرض کیا گیا اور حضور اپنے کمرہ سے تشریف لائے۔اس وقت ہمارے چاروں طرف ایک اثر دھام تھا اور لوگ ہمیں اس طرح گھیرے ہوئے تھے جس طرح چاند کو ہالا۔ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ سب سے آگے بڑھ کر ہمیں لپٹ جائے۔عورتیں بھی کھڑی تھیں۔بڑے اور بوڑھے سنجیدہ آدمی بھی اور اس طرح کم از کم دوسو متنفس کا مجمع ہو گیا تھا۔حضور نے پہلے معلوم کیا کہ آیا سارا سامان ٹھیک ٹھیک پہنچ گیا ہے اور کہ تمام دوست موجود ہیں۔اس کے بعد حضرت میاں صاحب نے مجمع کا فوٹو روانگی یورپ سے چند منٹ پہلے لیا۔سامان کا کچھ حصہ ابھی بکھرا ہوا تھا حضرت میاں صاحب نے اس کو ایک طرف کرنے کا حکم دیا مگر حضور نے فرما یا نہیں رخت سفر ہے اس کو بھی رہنے دو۔فوٹو کے بعد حضور نے وہیں کھڑے کھڑے دعا کے لئے