سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 408 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 408

۴۰۸ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم (۱) از مقام پیرس مورخه ۳۰ اکتو بر ۱۹۲۴ء بعد روانگی ڈاک السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرت اقدس نے ۳۰ / اکتوبر کے لنچ پر ایک صاحب کی دعوت کی۔یہ وہی صاحب تھے جنہوں نے حضور کو ر پورٹر کے تار کی بنا پر پیرس کے سٹیشن پر ویلکم (Welcome) کیا تھا اور اور بھی خدمات کی تھیں۔حضور چونکہ ناشتہ کے بعد سیر کے لئے گئے تھے لہذا حضور نے مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو حکم دیا کہ اگر ہم وقت پر نہ پہنچ سکیں تو آپ ان کے ساتھ لنچ پر بیٹھیں اور ان کی اچھی طرح سے خاطر کریں۔حضور بعض قابل سیر مقامات کے دیکھنے کے لئے گئے۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اور خلیفہ تقی الدین صاحب حضور کے ہمرکاب تھے۔ڈیڑھ بجے حضور واپس ہوٹل میں تشریف لائے اور لینچ سے پونے تین بجے فارغ ہوئے۔خدام حضور کے حکم کے مطابق ہوٹل میں جمع تھے کیونکہ اڑھائی بجے کا وقت حضور نے ( البیت) پیرس میں نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے لئے مقرر کیا ہوا تھا۔کھانے سے فارغ ہو کر حضور نے جلدی جلدی وضو کیا اور نماز کے لئے تین بجے کے بعد ہوٹل سے موٹروں کے ذریعہ سے مع تمام خدام ( البيت ) پیرس کو روانہ ہوئے۔بارش ہورہی تھے اور گونہ تیز تھی۔اس بارانِ رحمت ہی میں حضور ( البیت ) کے اندر داخل ہوئے۔بعض مقامی لوگ شوق سے (البيت) کے احاطہ کے باہر حضور کی پیشوائی کے لئے موجود تھے۔انہوں نے استقبال کیا اور حضور کو (البیت) کے اندر گویا آنکھوں پر بٹھا کر لے گئے۔(البیت) کے اندر افسر تعمیر نے پیشوائی کی اور ساتھ ہو کر حضور کو ( البيت ) کے محراب میں لے گئے وہاں جولکڑی اور پتھر چونا اور کنکر وغیرہ عمارتی ملبہ پڑا تھا منتظمین نے اس کو دور ہٹا کر اس حصہ ( البيت ) کو اچھی طرح سے صاف کرا دیا تھا اور نماز کے لئے اول چٹائیاں اور چٹائیوں پر قالین اور نمدے بچھا کر اچھا خاصا فرش کر رکھا تھا۔حضور نے محراب میں پہنچ کر اذان کا حکم دیا اور فرمایا کہ