سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 392 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 392

۳۹۲ مرکز بنائے اور یہ جگہ حضرت محمد مصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود نبی اللہ بر وزمحمد علیہ الصلوۃ والسلام کی نورانی کرنوں کو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں پھیلانے کے لئے روحانی سورج کا کام دے- اے خدا ایسا ہی کر۔۱۹۲۴ء فقط ( تاریخ ٹھیک ابھی فیصلہ نہیں ہوئی ) بقلم خود عبد الرحمن قادیانی یہ سنگِ بنیاد رکھنے کی تاریخ ۱۹ اکتوبر بروز اتوار تجویز ہورہی ہے۔اس کے بعد شاید پھر موقع نہ مل سکے۔اتوار کے سوا کوئی دن یہاں اجتماع کے لئے موزوں ہی نہیں لہذا غالباً یہی تاریخ پختہ ہوگی۔انشاء اللہ تعالی۔چائے اور گفتگو اور سوالات کے جوابات سے فارغ ہو کر ا کثر کو کھانے کی بھی دعوت دی گئی۔گل حاضری آج کے ایٹ ہوم (eat home) کی ۳۶ مرد وزن و بچہ کی تھی جن میں ۲۹ کھانے میں بھی شامل تھے۔ڈاکٹر لیون ( عبد اللہ کوئیم ) حضرت اقدس کے بائیں طرف مع اپنی بیوی کے بیٹھا تھا اور کسی کالج کا پرنسپل مع اپنی سیکرٹری کے حضور کے دائیں جانب تھا۔( پرنسپل صاحب کا نام ریورنڈ پول ہے ) ۲ مرد اور گیارہ عورتیں حضور کے میز پر تھیں۔حضرت نے آج بھی ڈاکٹر لیون کی بہت تعریف کی اور فرمایا کہ اس کے خیالات مجھ سے بہت ملتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر۔اسلام کے متعلق سچا اخلاص ہے اور اس کی رائے بہت بڑی حد تک صائب ہے۔روح کے متعلق جو کسی نے سوال کیا تھا اس کا جواب سن کر بہت ہی خوش ہوا اور دو تین مرتبہ بیر ، ہیر (Here Here) کہہ اٹھا تھا اور حضور سے عرض کیا کہ نہایت ہی لطیف جواب تھا۔پھر اپنا ایک واقعہ سنانے لگا کہ ایک مرتبہ میں سپر چوازم کی مجلس میں گیا۔انہوں نے روحیں بلانی شروع کیں اور مجھے دیکھ کر خوش کرنے کے لئے کہنا شروع کیا کہ ایک مسلمان کی روح آئی ہے۔عرب کے ملک کا باشندہ ہے۔مکہ کا رہنے والا ہے۔نام اس روح کا محمد ہے۔ڈاکٹر لیون کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ حال دیکھا تو میں نے بلند آواز سے کہا کہ قُل کلمه ( کلمہ سنا ) وہ روح کچھ نہ بولی۔تب میں نے کہاقل فاتحه ( فاتحہ سنا ) مگر پھر بھی وہ روح خاموش رہی اور میں نے سمجھ لیا کہ جھوٹ بولتے ہیں اور میں نے یہ تجویز ان کو