سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 29 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 29

۲۹ مل جائے کہ وہ قادیان کے حالات سے مفصلاً ہمیں مطلع فرمائیں۔میں اوقات فرصت میں قادیان کے عزیزوں ، دوستوں اور بزرگوں کے لئے حالات سفر لکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور امید بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ میں ان سب کی دعاؤں میں ان کے سامنے آن کھڑا ہوتا ہوں گا اگر پہلے نہیں تو اب ہی سہی مگر پھر بھی درخواست ہے کہ ؎ جب کبھی تم کو ملے موقع دعائے خاص کا یاد کر لینا ہمیں اہل وفائے قادیاں ہمارے مکرم شیخ صاحب عرفانی جز نسلٹ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ خاص طور راس کام پر مامور ہیں۔یقین ہے کہ اُن کی مفصل رپورٹ الفضل میں شائع کر کے دوستوں کو حضور کے حالات سفر سے آگاہ کرتے رہیں گے۔میرا ہد یہ نا چیز ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں قبول ہو تو خوش قسمتی ہے۔میں اس عریضہ کی متعد د نقول تو کر سکتا نہیں اتنا بھی کاروبار ضرور یہ سے چھینا جھپٹی کر کے یا گھنٹہ کے کام کو نصف گھنٹہ میں کر کے وقت نکالتا ہوں تب لکھتا ہوں۔اپنا آرام قربان کرتا ہوں تب لکھتا ہوں۔گر قبول افتد ز ہے عز و شرف۔لہذا تجویز یہی ہے کہ ایک نام پر بھیج کر تمام بزرگوں کی خدمت میں پیش کر دوں۔حضور کل شام فرما رہے تھے کہ بیت المقدس سے مدینہ منورہ صرف ۴۰۰ میل کے فاصلہ پر رہ جاتا ہے اگر ایک ہفتہ اور چھینا جھپٹی کر لی جاوے تو پھر زیارت مدینہ منورہ سے بھی مشرف ہو سکتے ہیں۔فرمایا میں اس تجویز پر غور کر رہا ہوں مگر ہمارے اس جہاز نے تین دن لیٹ کر کے ہمارا بڑا نقصان کیا ہے۔بہر حال اگر کوئی صورت ممکن ہوئی تو زیارت مدینہ منورہ کی بھی کوشس کی جاوے گی انشاء اللہ مگرا بھی فیصلہ نہ سمجھ لیں۔اسی طرح حضور نے یہ بھی فرمایا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ساتھیوں کو آگے روانہ کر کے خود ایک ہفتہ میں برلن اور دیگر بڑے بڑے مقامات یورپ کا بھی دورہ کر لیا جاوے تا کہ اس بات کا فیصلہ کرنے میں آسانی ہو کہ آئندہ مشن کہاں کہاں رکھا جاوے۔جہاز کی لیٹ کے ایام کی کسر نکالنے کی غرض سے اب حضور اس تجویز پر غور فرما رہے ہیں کہ