سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 281 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 281

۲۸۱ کے زیر تعلیم لوگوں پر اپنا اثر قائم کر سکتے ہیں اور ان کا رخ آسانی سے ( دین حق ) کی طرف پھیر سکتے ہیں اور پھر ساتھ ہی پورٹ سمتھ کے مسلمانوں کا ذکر کر کے حضور بہت خوش ہوئے۔چائے پر حافظ صاحب نے عرض کیا کہ حضور نے بیرونی مبلغین کے لئے دو سال مقرر فرمائے ہیں تو ہمارے وہ مبلغ جن کو دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے مثلاً مولوی محمد دین صاحب وغیرہ۔ان کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضور نے فرمایا ہاں یہ لوگ تو پہلے فیصلہ کے ماتحت یہاں آئے ہوئے ہیں اب نئے فیصلہ کی تعمیل میں ان کو دو دو سال اور دینے چاہئیں۔اور پھر دو سال کی حکمتیں بیان فرماتے رہے۔رسول اکرم کے حکم کے مطابق اور سوار کے کمر کے ٹیڑھا ہو جانے والی حدیث کی تفصیل و تشریح فرماتے رہے۔چائے کے بعد تشریف لے گئے اور تذکرۃ الشہادتین مانگی غالباً پروٹسٹ میٹنگ کے لئے مضمون لکھنا شروع فرمایا ہے۔کانفرنس والا مضمون حضرت اقدس نے رات پورا کر کے ٹائپ کے لئے دے دیا ہے۔اب وہ مضمون صرف ۴۵ صفحات کے قریب ہوگا جو انشاء اللہ تعالیٰ بخوبی پڑھا جا سکے گا اور اغلب ہے کہ حضرت خود ہی پڑھیں گے۔پورٹ سمجھ کے مضمون کی انگریزی کاپی بھی میں نے حاصل کر لی ہے مگر ٹائپ کی غلطیاں ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔بعض الفاظ میں کسی قدر تغیر بھی کیا گیا تھا جس کا مضمون پر کوئی خاص اثر نہیں۔اصل کا پی حضرت اقدس کے پاس ہے مانگنے کی جرأت نہیں ہوئی۔مضمون حضرت اقدس کا ۹۶ صفحات کا جس کا خلاصہ اب کانفرنس میں پڑھا جائے گا۔چھپ رہا ہے۔حضرت اقدس کا فوٹو بھی اس میں دیا گیا ہے۔کوشش کی تھی کہ کسی طرح سے ایک آدھ کا پی تیار ہو کر مل جاتی خواہ پروف ہی مل جائے تو کل کی ڈاک سے ارسال کرتا مگر نہیں ہو سکا۔۲۱ رکو مل سکے گی انشاء اللہ تعالیٰ دوسری ڈاک سے روانہ ہوگی۔اس خلاصہ کی ایک نقل جو انشاء اللہ تعالیٰ کا نفرنس میں پڑھا جائے گا۔لے کر آج ہی کوشش کروں گا کہ کل کی ڈاک سے بھیج دوں۔ایک شخص آرتھر فیلڈ نے ہمارے پروٹسٹ میٹنگ کے خلاف بہت بڑی کوشش جاری کر دی ہے اور تمام مسلمانوں کو خطوط لکھے ہیں کہ اس جلسہ میں شرکت اختیار نہ کریں۔تاکید کی ہے۔آرتھر فیلڈ ایک آزاد خیال آدمی سنا جاتا ہے جو مسلمان تو نہیں مگر خلافت وغیرہ مسائل