سفر یورپ 1924ء — Page 282
۲۸۲ اور ایجی ٹیشن میں حصہ لینے کا عادی ہے۔یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ افغان ڈیلی گیشن نے اس سے مل کر یہ کارروائی کی ہو یا دو کنگ والوں کا ہی اس میں ہاتھ ہو۔بہر حال کوشش بظاہر زبر دست جاری کی گئی ہے۔صوفی ازم کا مضمون جو کا نفرنس میں سنایا جائے گا اس کی انگریزی کاپی ارسال کرتا ہوں۔نمبر ۳ ، اس پر لگایا گیا ہے۔برائین کے ایڈریس کا اصل نہ معلوم میں نے ارسال کیا تھا یا کہ نہیں۔بہر حال آج اس کا اصل روانہ کرتا ہوں جو نمبر ۴ ہے۔حضرت اقدس نے رات کے لیکچر کے لئے مضمون لکھنا شروع فرما دیا ہے اور ترجمہ بھی ساتھ ساتھ ہونا شروع ہو گیا ہے جو جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کر رہے ہیں۔ایں سعادت بزور بازو نیست آج حضور نے تجویز فرمایا ہے کہ ۲۰۰ تک ٹکٹ کا نفرنس کے لیکچر کے دن کے لئے خرید کر بعض شائقین میں تقسیم کروائے جائیں جو خیراتی سوسائیٹیوں کے ذریعہ فروخت کرائے جائیں۔قیمت ان ٹکٹوں کی کم کر دی جاوے جو قیمت وصول ہو وہ خیراتی کاموں پر صرف ہو۔ہال میں ۲۰۰۰ آدمی کی گنجائش ہے۔اور ابھی تک صرف ۴۰۰ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔حضرت اقدس نے سر دست حکم دیا ہے کہ ۲۰۰ میں سے ۶۰ ٹکٹ آج خرید لئے جائیں۔یہ فروخت ہو جائیں تو پھر اور۔پھر اسی طرح اگر ضرورت ہو روز فروخت ہوتے جائیں تو ۲۰۰ تک خرید لئے جائیں۔ڈے ٹکٹ ( یعنی خاص کر ایک دن کے لئے ) کی قیمت ایک شلنگ ہے۔اور اکٹھا ٹکٹ لینے میں خاص رعایت ہے۔اس تجویز کے علاوہ حضرت اقدس نے منظوری دی ہے کہ ایک چھوٹا سا پمفلٹ دس ہزار کی تعداد میں شائع کرایا جاوے اور بعض اخبارات میں اُجرتی اشتہار دے دیا جاوے۔پوسٹروں کی تجویز رڈ کر دی ہے کیونکہ بہت زیادہ خرچ چاہتی تھی۔انگریزی لٹریچر کے چھپیں چھپیں نسخے ایک سوسائٹی کو فروخت کی غرض سے دیئے گئے ہیں جو قریباً لاگت کے برابر قیمت پر فروخت ہوں گے۔