سفر یورپ 1924ء — Page 234
۲۳۴ ہمارے لئے ہی مفید ہوگا اور ہماری رائے غالب رہے گی۔ہم اس کو اپنی مرضی منوا لیں گے اور اہم ترین حصص نہ کم کرنے دیں گے لہذا اس کا آ جانا ہمارے واسطے زیادہ مفید ہوگا کیونکہ اسطرح بعد میں کسی کو لب کشائی تک کی گنجائش نہ رہے گی۔پورٹ سمتھ سے چوہدری فتح محمد خان صاحب اور مکرمی ملک غلام فرید صاحب کا تار آیا ہے کہ وہاں حضور کے دو مضمون ہوں گے۔ایک مضمون گیارہ بجے دو پہر اور دوسرا چھ بجے شام - وہاں کے لوگوں نے یہ درخواست اصرار سے کی ہے۔۱۴ کو یہ لیکچر ہیں آج ۱۲ ہے۔وقت تنگ ہے حضور فرماتے ہیں کہ وقت بہت تنگ ہے لہذا ایک مضمون حضور تیار کریں گے اور دوسرا فر مایا کہ مولوی محمد دین صاحب تیار کر لیں اگر ہو سکا اور وقت مل گیا تو دونوں میں خود تیار کرلوں گا مگر احتیاطاً دوسرا مضمون مولوی صاحب تیار کر لیں تو اچھا ہوگا اگر مجھے فرصت نہ ہوئی تو اس سے کام تو چل سکے گا۔حضور خود میسیج فرام ہیون ( Message from Heaven) پر یر مضمون لکھیں گے اور حضرت مسیح کی آمد ثانی دوسرا مضمون مولوی صاحب کے لئے رکھا ہے مگر اگر موقع ہوا تو حضور دونوں ہی لکھ لیں گے۔۱۴ر کی صبح ہی کو یہاں سے پورٹ سمتھ کو روانگی بھی ہوگی۔بعد نماز شام ) حضور نے کھانے کے متعلق آج پھر وہی حکم دیا کہ شام سے پہلے ہی کھایا جاوے۔چنانچہ اس کی تعمیل کی گئی۔نماز عصر کے بعد (البيت ) کے کمرہ سے تشریف لے جا کر حضور نے پورٹ سمتھ کے لئے مضمون لکھنا شروع فرما دیا ہے اور کھانے سے پہلے پہلے صرف آدھ گھنٹہ کے وقفہ میں ابتدائی دو تین صفحات رقم فرما کر محترم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو ترجمہ کے واسطے دے بھی دیئے ہیں اور چوہدری صاحب نے ترجمہ شروع بھی کر دیا ہے۔اللہ کریم ان کے علم میں برکت اور الفاظ میں تاثیر بھر دیں۔نماز شام کے بعد حضور نے پھر مضمون کا کام شروع کیا ہوا ہے جو صفحات حضور لکھتے ہیں چوہدری صاحب کو ساتھ ساتھ پہنچا دیئے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اس خدمت کے لئے ان کو چن لیا ہے۔حکیم فضل الرحمن صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ سے آج بعد عصر یہاں پہنچے۔ان