سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 211 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 211

۲۱۱ تشریف لائے۔۱۲ / اگست کی ڈاک کا تھیلہ کٹک کے ہاں سے آیا ہوا تھا ملا حظہ فرمایا اور ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب ادویات وغیرہ کی تلاش میں کسی ڈاکٹر سے مل کر اس کو حضرت اقدس کا پتہ دے آئے تھے وہ شام کے وقت حضور کی ملاقات کے لئے آیا ہوا تھا۔اس سے حضور نے بہت دیر تک ملاقات کی۔الفضل کا خیال : ملاقات کے بعد حضرت اقدس نے میرے ہاتھ میں اخبار دیکھ کر فرمایا اخبار آ گیا ؟ میں نے عرض کیا حضور الحکم ہے۔فرمایا الفضل نہیں آیا ؟ میں نے پٹنی کے دوستوں سے الفضل بھی منگایا ہوا تھا عرض کیا حضور ہے۔فرمایا لاؤ۔میں تو بہت تلاش میں ہوں چنانچہ وہ پیش کیا اور حضور ا سے لے کر کمرہ میں تشریف لے گئے۔مسٹر داس گپتا بنگالی بھی آئے اور اشتہار کا پروف وغیرہ لائے جس کی صحت کی گئی۔مسٹر داس گپتا سے حضور کھانے پر دیر تک گفتگو فرماتے رہے اور ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے اُٹھ کر نماز کے واسطے تشریف لے گئے۔نمازوں سے فارغ ہو کر ایک بجے تک پھر مختلف امور کے متعلق ذکر فرماتے ر ہے۔اسی ذکر میں شیخ صاحب مصری کے اہل بیت کا ذکر فرمایا کہ وہ یہ خبر پڑھ کر کہ شیخ صاحب کو بہت سخت Sea Sickness ہوگئی تھی گھبرا رہے ہیں اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ اب تو شیخ صاحب لنڈن میں موجود ہیں امن سے رہتے ہیں ، ابھی تک اس خیال میں ہیں کہ شیخ صاحب کو سی سک نس کی تکلیف ہے۔حضور ابھی اور ٹھہرتے مگر ڈاکٹر صاحب کھڑے منتیں کر رہے تھے دوستوں کی کہ کسی طرح سے سلسلہ کلام بند کریں تا حضور آرام فرما ئیں مگر وہ سلسلہ بند نہ ہوتا تھا۔میں نے روشنی کے لیمپوں میں سے جو کہ ۸ یا ۹ جل رہے تھے ، اول دو چار کو پھر چھ سات کو بجھا دیا اور پھر سارے ہی گل کرائے مگر محترم چوہدری صاحب ظفر اللہ خان صاحب کے فرمانے پر پھر دو جلا دئیے۔سلسلہ گفتگو لمبا ہوتا چلا گیا مگر کھڑے کھڑے۔آخر ایک بجے پھر میرا ہاتھ سویچ (Switch) پر پڑا اور وہ بھی گل ہو گئے تو حضور نے فرمایا کہ بھائی جی چاہتے ہیں کہ اب سلسلہ کلام کو بند ہی کر دیا جائے مگر میں نے عرض کیا حضور یہ سب ڈاکٹر صاحب کے حکم کی تعمیل میں ہے۔حضور کمرہ میں تشریف لے گئے اور ڈھائی بجے کے بعد خواب فرمایا۔کئی دن سے ہوا خوری کا حضور کو بالکل موقع نہیں ملا۔مضمون کی مصروفیت اور ملاقاتوں کا