سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 109 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 109

۱۰۹ اس کو شائع کیا جاوے۔آج حضرت اقدس کی طبیعت نسبتا اللہ کے فضل سے اچھی ہے باقی خدام ہمرکاب اور حضرت میاں صاحب سلمہ رتبہ بھی خدا کے فضل سے بخیریت ہیں۔قنطر ہ اب قریب ہے۔سامان سمبھالنے کی تیاریاں کرنی ہیں لہذا عریضہ ھذا کو بند کرتا ہوں۔اس عریضہ کو پورٹ سعید سے انشاء اللہ حوالہ ڈاک کروں گا۔فقط والسلام عبدالرحمن قادیانی از قنطره ۱۳ اگست ۱۹۲۴ء