سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 102 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 102

۱۰۲ گورنمنٹ کی سرحد تھی وہاں بھی پاسپورٹ دکھائے گئے اور اندراجات کرائے گئے۔( خان صاحب کے ساتھ ایک ریوالور اور ایک چھرا ہے اس کا یہاں قضیہ ہو گیا۔برٹش چوکی کے افسروں نے مانگا، کارتوس بھی مانگے۔خان صاحب نے بتایا کہ صرف ۵ ہیں حضرت صاحب کو شاید علم تھا کہ زیادہ ہیں۔اس معاملہ میں حضرت صاحب کو پھر سخت تکلیف ہوئی اور حضور نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔خان صاحب کو اپنی موٹر سے اُتار کر حکم دیا کہ جا کر باقی کارتوس بھی ان کے حوالے کر دیں۔خان صاحب کی بجائے مولوی عبد الرحیم صاحب درد کو اپنی موٹر میں بٹھا لیا مگر خان صاحب جب لوٹ کر آئے تو چوکی والوں نے کارتوس ، ریوالور اور چھر اسب کچھ خان صاحب کو دے دیا مگر خان صاحب پھر دوسری موٹر میں ہی آئے۔بیروت سے لے کر حیفا تک تقریباً ۲۰۰ کلومیٹر فاصلہ ہے۔سڑک سمندر کے بالکل کنارے کنارے گئی ہے۔بہت ہی خوبصورت نظارہ اور قابل سیر سفر تھا مگر حضرت کی بیماری اور بعض دیگر ناگوار واقعات کی وجہ سے کوئی خوش نہ ہوا اور یہ راستہ کٹنا بھی مشکل ہو گیا۔برٹش چوکی سے نکل کر ایک مقام آیا جس کے متعلق موٹر ڈرائیور نے کہا - هـذا بَهْجَـة فـيــه جم محبوس - اس کی بات کو ہم نے سمجھا نہیں اور آگے نکل گئے کیونکہ جس جگہ کے لئے سیدنا حضرت اقدس نے ایک گھنٹہ ٹھہر نے کا فیصلہ موٹر والوں سے کیا تھا دراصل یہی جگہ تھی - عکہ کا نام محض پرا پیگنڈہ ہی تھا۔بیروت سے چلتے وقت موٹر ایجنسی سے فیصلہ کیا تھا کہ عکہ میں ایک گھنٹہ ٹھہریں گے چنا نچہ موٹریں عکہ پہنچ کر کھڑی ہوئیں تو لوگوں سے پوچھا کہ بابیوں یا بہائیوں کے مکانات کہاں ہیں۔اول تو لوگ حیران تھے کہ بابی کون ہیں کہاں ہوتے ہیں کیونکہ اولاً صرف بابی یا بہائی پوچھے تھے نام ان کے بعد میں لئے گئے ( محمد علی یا شوقی آفندی ) آخر نام لینے پر ایک شخص نے کہا ہاں ہاں وہ تو بھجے میں رہتے ہیں اور محمد علی کو آج ہی عصر کے وقت میں نے وہاں دیکھا تھا۔معلوم کیا کہ کتنی دور ہے تو انہوں نے کہا ۲۰۰ کلومیٹر - ایک دوسرے آدمی نے کہا کہ نہیں یہاں سے آدھ گھنٹہ کی مسافت پر ، چنانچہ موٹروں کو وہاں چلنے کو کہا گیا تو موٹر والے اڑ گئے اور کہنے لگے کہ وہ جگہ دُور ہے ہم وہاں نہ جائیں گے ہم نے عکہ ٹھہرنے کا اقرار کیا تھا نہ کسی دوسری جگہ۔آخر بڑی رڈ وکد کے بعد انعام و اکرام کے وعدے دے کر ان کو واپس لوٹایا اور ۴ میل کے قریب فاصلہ طے کر کے ایک