صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 39
۴۹ کے کاموں اور مقدمات میں لگا دیا اور یہ سلسلہ کم و بیش آٹھ نو برس تک جاری رہا۔سوال ۹۸ سیالکوٹ سے واپسی کے بعد حضرت اقدس ) آپ پر سلامتی ہو) کے والد صاحب نے آپ کو پھر زمینداری اور اس کے مقدمات کی پیروی میں لگا دیا۔مقدمات کے اس دوسرے دوبہ میں بھی بعض آسمانی نشانات کا ظہور ہوا۔مثال کے جواب طور پر کوئی واقعہ بیان کریں۔مالی ۱۸ کے ایک مقدمہ کے متعلق جو آپ کے والد بزرگوار کی طرف سے اپنے زمینداری حقوق کے متعلق دائر کیا گیا تھا ) بذریعہ خواب ڈگری ہونے کی خبر دی گئی۔جو غیر معمولی کہ جنگ میں پوری ہوئی۔اسی طرح ایک مقدمہ میں دعا کے بعد آپ کو ایک حفیظ نامی لڑکا دکھایا گیا۔چنانچہ وہ مقدمہ کہ فع دفع ہو گیا۔سال ۹۹ مقدمات کی پیروی اور زمینداری کے ان دنیوی جھمیلوں سے نجات حاصل کرنے کا حضرت اقدس ز آپ پر سلامتی ہوم نے کیا طریق اختیار کیا ؟ جواب آپ نے اپنے والد صاحب کو ایک درخواست لکھی جس میں آپ نے ان سے استدعا کی کہ آپ کو اپنی حیات مستعار کے بقیہ دن یاد الہی میں بسر کرنے کی اجازت دی جائے اور دنیا داری کے معاملات میں شرکت سے بالکل مستشی قرار دیا جائے اور یہ شعر تحریر فرمایا۔بدنیائے دوں دل مبنداے جواں که وقت اجل می رسد ناگہاں سوال ۱۰۰ آپ سیالکوٹ سے قادیان تشریف لائے تو آپ کو کس عہدے کی پیشکش کی گئی اور آپ نے جواب میں کیا فرمایا ؟۔جواب آپ سیالکوٹ سے ملازمت چھوڑ کر قادیان تشریف لائے تو کچھ عرصہ بعد آپ کو ریاست کپور متصلہ کی طرف سے سررشتہ تعلیم کی افسری کی پیشکش کی گئی ہے آپ نے ٹھکرا دیا اور حضرت والد صاحب کی خدمت میں عرض کیا۔" میں کوئی نوکری کرنی نہیں چاہتا ہوں۔دو جوڑے کھدر کے کپڑوں کے بنا دیا کرو اور روٹی جیسی بھی ہو