صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 3
ہماری دعا ہے کہ یہ کتاب حضرت مصلح موجود (خدا آپ سے راضی ہوا کے منشائے مبارک پر پوری اُترے تاریخ سے واقفیت کی اہمیت کے متعلق آپ فرماتے ہیں۔کہ جب کل کا مسلمان تاریخ کے آئینے میں یہ دیکھتا ہے کہ اس کے باپ اور ماں ہمالیہ سے بھی اونچے قدوں والے تھے آسمان بھی ان کے دید یہ سے کانپتا تھا۔تو بہادر اور ہمت والا انسان اس آئینہ کو اٹھاتا ہے اور اس آئینے میں اپنی شکل دیکھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔ہاں میرے آباؤ اجداد اگر چٹان تھے تو میں بھی چٹان بن کر رہوں گا اگر طوفان تھے تو میں ان سے بھی اونچا طوفان بنوں گا وہ اگر سمندر کی لہروں کی طرح اٹھتے تھے تو میں ان سے بھی اونچا اٹھوں گا ؟ (الا زبان لذوات الخمار)