صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 116
۱۳ سوال ام در فرادری تہ کو حضرت مسیح موعود کو الہام مواحرب مُهَيَّجَة اُس سے کیا مراد ہے ؟ جواب آریہ سماج اور قادیان کا مقابلہ کے عنوان سے قادیان کے نو مسلم لوگوں نے ایک اشتہار شائع کیا جس میں نہایت نرمی اور محبت سے آریوں، ہندوؤں اور سکھوں کو مدعو گیا گیا تھا کہ وہ دعا ، مباہلہ یا کانفرنس کے ذریعے اپنے اپنے مذاہب کی صداقت کا اظہار کریں۔گو یہ اشتہار حضرت اقدس کی طرف سے نہیں تھا لیکن انہیں الہام ہوا حَرْبُ مُهَيَّجَةُ بوش سے بھری ہوئی جنگ الہام اس طرح پورا ہوا کہ اس اشتہار کے جواب میں غیر مسلموں نے گالیوں سے بھرے ہوئے متعد داشتہار شائع کروائے اور ہمارے آنحضرت کی نسبت سخت الفاظ اور گالیاں استعمال کیں۔سوال ۴۲۴ حضرت مسیح موعود نے کتاب نسیم دعوت کیوں تحریر فرمائی ؟ آپ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی خاص سے مجھے مخاطب کر کے جواب فرمایا کہ اس تحریر کا جواب لکھ اور میں جواب دینے میں تیرے ساتھ ہوں۔۔۔۔۔۔خدا کی قوت پا کر اٹھا اور رسالہ کو کھا۔خدا نے مجھے تائید دی میں نے یہی چاہا کہ ان تمام کلائیوں کو جو می نبی مطاع کو اور مجھے دی گئی ہیں نظر انداز کر کے نرمی سے جواب لکھوں اور پھر یہ کاروبار خدا تعالیٰ کے سپرد کر دوں۔سوال ۴۲۵ حضرت مسیح موعود نے ۳ مارچ ۱۹۰۳ء کو سناتن دھرم ، کے نام سے ہو رسالہ نکالہ اس میں کس فرقے کو مخاطب کیا ؟ اس میں انہوں نے نیوگ کی بنا پر آریہ سماج کی خوب قلعی کھولی۔ساتھ ہی جواب سناتن دھرمیوں کی تعریف بھی فرمائی۔سوال ۴۲۶ البیت اور بیت الدعا میں کیا فرق ہے ؟ جواب کوئی فرق نہیں۔ایک ہی مقدس کمرے کے دو نام ہیں۔جو حضور نے بہت الفکر کے ساتھ مغربی جانب بنوایا تھا۔سوال ۴۲۷ بیت الدعا کی تعمیر کی ضرورت کیوں ہوئی اور اس کی بنیاد کب رکھی گئی ؟