صبرو استقامت کے شہزادے

by Other Authors

Page 2 of 20

صبرو استقامت کے شہزادے — Page 2

2 1 پیش لفظ ایمان ایک متاع بے بہا ہے ، ایک لازوال دولت ہے جس کو پانے کے لیے بسا اوقات جسم و جان کو کھونا پڑتا ہے۔یہ منظر سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء کے وقت میں ظاہر ہوا جب شیطان اپنی تمام فوجوں اور پیادوں کے ساتھ مومنوں پر چڑھ دوڑا اور ہر ممکن طریق سے مومنوں کو بہکانے کے لیے ڈرایا، لالچ دیے اور پھر مار دینے کی دھمکیاں دیں مگر اہل ایمان ہر قربانی کے لیے تیار رہے اور ایمان پر آنچ نہ آنے دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ جدو جہد اپنے معراج کو پہنچ گئی۔شیطانی طاقتوں نے بھی اپنا انتہائی زور لگایا اور ایمانی طاقتوں نے اپنی آخری بلندی پر تمكنت اختیار کی جس سے زیادہ متصور نہیں ہو سکتی۔یہ ایک ایسی داستان ہے جو دردانگیز افسانوں سے زیادہ درد ناک اور حیران کن کہانیوں سے زیادہ حیرت انگیز ہے۔یہ تاریخ عزم و ہمت کے وجد آفرین اقوال و افعال سے اس سطح ارض پر لکھی گئی جو انمٹ اور لازوال ہے اور ہر آنے والے دور کے لیے مشعل راہ ہے۔یہ تاریخ اُمت کے آخری زمانہ میں پھر دہرائی جانے والی تھی جس کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا سے خبر پا کر دی تھی۔خدا کے فضل سے آج ہم اس دور سے گزر رہے ہیں۔خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہوں پر چلتے ہوئے سب کچھ کھو کر ایمان کو پالیں۔ایسے ہی دلوں کی استقامت اور عزیمت کو تقویت دینے کے لیے صحابہ کرام کی قربانیوں اور صبر واستقلال کے یہ واقعات جمع کیے گئے ہیں۔یہ خوبصورت کتاب نومبائعین اور ان سعید روحوں کے لیے بے حد مفید ہے جو حق کو قبول کر چکے ہیں یا قبول کرنا چاہتے ہیں اور ابتلاؤں کے پہاڑ انہیں نظر آ رہے ہیں۔صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عزیمت کی یہ کہانیاں انہیں حوصلہ اور طاقت دیں کی مرے