صبرو استقامت کے شہزادے — Page 20
الغرض یہ ایک عجیب خوش قسمت قوم تھی۔انہوں نے ایک ہاتھ خوش قسمت قوم سے ساری دنیا ر ڈ کر دی اور دوسرے ہاتھ سے وہ سب کچھ پالیا جس کی ایک سعادت مند انسان تمنا کر سکتا ہے۔انہوں نے جو بھی کھویا اس سے ہزاروں گنا بڑھ کر پایا کیونکہ خدا اپنے سچے عاشقوں اور ایمانداروں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔اور ہمیشہ اُن کے حق میں تائید و نصرت کے وعدے پورے کرتا رہتا ہے۔آج ان صحابہ کے تمام دشمن ملیا میٹ ہو چکے ہیں مگر ان عالی ہمت انسانوں کو ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔یہی تاریخ ہے جو آج بھی دہرائی جائے گی۔یہی قربانیاں ہیں جن کے مقدر میں کبھی فنا نہیں لکھی گئی۔یہی عظمتیں ہیں جو نا قابل تسخیر ہیں۔☆