سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 306
سبیل الرشاد جلد چہارم جن سے رابطہ ہے۔306 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تین سال کا عرصہ اس لئے ہے تا کہ اس میں ایک نو مبائع کی اس حد تک تربیت ہو جائے کہ وہ نظام جماعت میں سمویا جائے۔اسے چندوں کا پتہ ہو اور باقی نظام کا پتہ ہو اور اس طرح ہو جائے جس طرح وہ پرانا احمدی ہے۔لیکن اب تو جو پرانے احمدی ہیں ان میں سے ایک حصہ خود نمازوں میں کمزور ہے، چندوں میں کمزور ہے ، شرح کے مطابق ادا ئیگی نہیں ہے۔آپ نے نو مبائع کی تربیت اس طرح کرنی ہے کہ اس کو پتہ ہونا چاہئے کہ تین سال بعد میں نے جماعتی نظام کا مکمل حصہ بن جانا ہے اور Main Stream میں چلے جانا ہے۔قائد تبلیغ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اختلافی مسائل تیار کر کے داعیان الی اللہ کو سکھانے کے لئے ایک نصاب بنایا ہے۔حضور انور نے فرمایا لیف لیٹس ، فلائرز تقسیم کرنے کا انصار اللہ نے کیا پروگرام بنایا ہے۔ناروے کی پانچ ملین آبادی ہے۔جو چھوٹے ممالک ہیں ان میں تو دس فیصد آبادی تک پیغام پہنچنا چاہئے اور اس میں کم از کم تین فیصد تو آپ انصار کا حصہ ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا جو بوڑھوں کے لئے گھر ہیں وہاں جائیں ، بوڑھوں کے پاس جائیں ان سے واقفیت بڑھے گی ان میں بھی تقسیم کریں۔قائد تجنید نے بتایا کہ ہماری مکمل تجنید 214 ہے۔صف اول کے 126 انصار ہیں اور صف دوم کے 88 ہیں اور بارہ مجالس ہیں۔حضور انور کے دریافت فرمانے پر قائد تجنید نے بتایا کہ ہم نے اپنی تجنید اس طرح مکمل کی ہے کہ پہلے قائدین کو بھجوائی تھی۔انہوں نے Update کر کے بھیجی ہے۔قائد ایثار سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ خدمت خلق کا کیا پروگرام بنایا ہے۔قائد ایثار نے بتایا کہ گزشتہ نو ماہ میں اولڈ پیپلز ہاؤس کے تین چار دورے کئے ہیں۔بوڑھوں کو تحائف دیئے ہیں۔عید پر بھی تحائف دیئے تھے۔حضور انور نے فرمایا آپ کو خدمت کرنے کے مختلف راستے نکالنے چاہئیں۔قائد اشاعت نے بتایا کہ انصار اللہ کا پہلا شمارہ نکالا ہے اب دوسرے شمارہ پر کام ہورہا ہے۔رسالہ کا نام انصار اللہ ہے۔قائد مال کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ مجالس سے