سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 162 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 162

162 سبیل الرشاد جلد چہارم فرمایا چیریٹی واکس بہت مفید ہیں۔ان واکس (Walks) سے اسلام کے متعلق لوگوں کا ذہن صاف ہوگا۔فرمایا کہ جہاں مخالفت ہو چیریٹی واک کریں۔برلن میں مسجد بنی ہے وہاں چیریٹی واک کریں۔اس کے ذریعہ جمع ہونے والے فنڈ کا زیادہ حصہ وہاں کی لوکل کونسل کو دیں۔فرمایا چیریٹی واک منظم ہوتی ہے۔پولیس اور انتظامیہ سب کو اس کا پتہ ہوتا ہے۔مقامی لوگ بھی بڑی کثرت سے اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔فرمایا: یو کے میں ہم نے آزما کر دیکھا ہے کہ گوان لوگوں کے مزاج نرم ہیں لیکن پھر بھی سمجھانا پڑتا ہے۔ورنہ یہ لوگ تھوڑی تھوڑی بات سے گھبرا جاتے ہیں۔ہارن بج جائے ، اذان کی آواز آ جائے تو ان کے حوصلے کم ہونے لگ جاتے ہیں۔فرمایا وہاں (یوکے میں ) جو فارم ہم نے خریدا ہے۔وہاں اگلے فارم والے کو راستہ چاہئے تھا۔میں نے انتظامیہ کو کہا کہ آپ ان کے لیے پچاس فٹ جگہ چھوڑ دیں۔کونسل کو جب پتہ لگے گا کہ یہ لوگ تو تعاون کرنے والے ہیں تو وہ ہمارے متعلق اچھا سوچیں گے۔اب وہاں انشاء اللہ جلسہ بھی ہوگا۔اس لئے وہاں کے لوگوں کے ذہن بدلنے کے لیے مجلس انصاراللہ یوکے نے ایک چیریٹی واک کا انتظام کیا۔اس میں میئر ، نائب میئر بھی شامل ہوئے۔ایک ہزار انصار شامل ہوئے۔فرمایا لوگوں کے concept بدلنے کی ضرورت ہے۔لوگوں کو بتائیں کہ ہم چیریٹی واک خدمت خلق کے جذبے سے کرتے ہیں۔یہی کافی ہے۔اس سے ہمدردی ملے گی۔اس سے لوگوں کے اسلام کے متعلق غلط نظریات دھل جائیں گے۔الفضل انٹر نیشنل 14 جولائی 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ ہالینڈ کو ہدایات میٹنگ منعقدہ 18 جون 2006ء) مورخہ 18 جون 2006 کو نیشنل عاملہ مجلس انصاراللہ ہالینڈ کی حضورانور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہدایات سے نوازا۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کا چندہ جماعت کے کل چندے کا 1/3 ہونا چاہئے۔حضور انور نے قائد تربیت نو مبائعین سے فرمایا کہ نو مبائعین سے متواتر رابطہ رہنا چاہئے۔ان کو جلسے پر لانا چاہئے تھا۔فرمایا بیعتیں کرا کر انہیں چھوڑ نہیں دینا چاہئے ورنہ تو پھر ایسے ہی ہے جیسے پرندے پکڑے اور پھر چھوڑ دیئے۔حضور انور نے تبلیغ کے شعبہ کو بھی فعال ہونے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ آپ تبلیغ کا جامع پروگرام بنائیں۔جتنا زیادہ اسلام کے خلاف شور ہو رہا ہے اتنا ہی آپ لوگوں کی طرف سے دفاعی کارروائی بھی ہونی چاہئے۔حضور انور نے شعبہ مال کو اپنا بجٹ بڑھانے کی بھی ہدایت فرمائی۔(الفضل انٹر نیشنل 14 جولائی 2006ء)