سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 104

104 سبیل الرشاد جلد چہارم پہنچائیں۔فرمایا اپی تبلیغ کی ٹیمیں بنائیں۔مالمو میں بھی بنائیں اور سٹاک ہالم میں بھی بنائیں اور ان میں صف اوّل صف دوم کے انصار کو شامل کریں۔فرمایا سٹال لگا لینا کافی نہیں یہ تو پرانا طریق ہے۔اب نئے نئے راستے تلاش کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔مختلف قوموں سے جو لوگ احمدی ہوئے ہیں ان سے پوچھیں کہ آپ کی قوم میں نفوذ کا کیا ذریعہ ہے۔کیا طریق ہے رابطوں کا ، ان نو مبائعین کو کہیں کہ آپ پروگرام بنائیں مجلس لگائیں ہم تبلیغ کے لئے آئیں گے۔قائد تعلیم کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ انصار کے مطالعہ کے لئے کوئی کتاب مقرر کریں ان کا امتحان لیں۔ساری مجلس عاملہ کا بھی امتحان لیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار کو کہیں کہ بے شک دیکھ کر پر چھ حل کریں لیکن سب انصار آپ کے امتحان میں شامل ہوں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو خطبے سنتے ہیں ان کے بارہ میں آپ کو معین طور پر علم ہونا چاہئے۔فرمایا والدین کو توجہ دلائیں کہ اپنے بچوں کو گھروں میں نمازیں پڑھائیں۔قرآن کریم کی تلاوت کروائیں اور اس طرف توجہ دلاتے رہیں۔قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنے ماہانہ رپورٹ فارم میں ہر شعبے کا علیحدہ علیحدہ سوالنامہ تیار کریں۔اس طرح مجالس سے ہر شعبہ کی علیحدہ علیحدہ رپورٹ آئے گی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد اشاعت کو ہدایت فرمائی کہ انصار جو رسالہ شائع کرتے ہیں وہ آدھا اردو میں اور آدھا سویڈش زبان میں شائع کیا کریں۔فرمایا صف دوم کے انصار کی ٹیم بنائیں وہ ترجمہ کر دیا کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تجنید کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ قائد تجنید علیحدہ بنائیں۔وہ اپنی ید مکمل کرے اور جو لوگ پیچھے ہٹ گئے ہیں ان کو بھی رابطہ کر کے اپنی تجنید میں شامل کرے۔الفضل انٹر نیشنل 28اکتوبر 2005ء) ہمارے بڑے بڑے عظیم الشان کاموں کی کنجی دعا ہی۔۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ بھارت 16-17-18 ستمبر 2005ء کے موقع پر درج ذیل پیغام بھجوایا: پیارے انصار بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته الحمد للہ کہ مجلس انصار اللہ بھارت کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ کرے