سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 415 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 415

415 سبیل الرشاد جلد چہارم زمانے کا جو جہاد ہے جو اپنی تربیت کا جہاد ہے اور پھر وہ جہاد ہے جو تبلیغ کے ذریعہ ہونا ہے خلیفہ وقت کے پیچھے چل کے ہونا ہے اس کی پابندی کرنی ہو گی۔اسی طرح عمل کرنا ہو گا جس کی مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایل یعنی اونٹوں کی مثال سے واضح فرمائی ہے۔اپنی فطرت ثانیہ اطاعت کو بنانا ہوگا بلکہ ہر چیز پر اطاعت امام کوفوقیت دینی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہی تفسیر کی روشنی میں بات مزید آگے بڑھاتا ہوں کہ ہلاکت سے بچنے اور بھٹکنے سے بچنے کے لئے اپنی اطاعت کو اطاعت کے اعلیٰ معیاروں پر رکھنے کی ضرورت ہے۔خلافت کے ساتھ جڑ کر ہی صبر کے ساتھ مشکلات میں سے گزرا جاسکتا ہے۔یہ بھی آپ نے فرمایا جو مشکلات میں سے گزر سکتے ہیں تو صبر کے ساتھ مشکلات میں سے خلافت کے ساتھ جڑ کر ہی گزرا جاسکتا ہے۔مخالفین احمدیت جتنا بھی ہمیں دبائیں گے۔ہمیں اپنے زعم میں جتنا بھی دبانے کی کوشش کریں گے، مشکلات میں ڈالیں گے، اپنے زعم میں ہمیں ختم کرنے کی آخری کوششیں کریں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے باوجود ہماری منزلوں کی طرف انشاء اللہ تعالیٰ لے جاتا چلا جائے گا۔لیکن شرط یہی ہے کہ اطاعت اور کامل اطاعت۔آج ہم دیکھتے ہیں دوسرے مسلمان بیشک قرآن وسنت کو ماننے اور عمل کا دعویٰ کرتے ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا لیکن ہمیں ان میں صبر اور برداشت نظر نہیں آتی۔سوائے اسلام کو بدنام کرنے کے اور کیا کام یہ لوگ کر رہے ہیں۔پس یہ آج صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ صبر اور برداشت کے ایسے نمونے قائم کر رہے ہیں جو قابل رشک ہیں۔تکلیفوں کو برداشت کرنے کے ایسے نمونے دکھا رہے ہیں جو کہ دور اول کے مسلمانوں میں نظر آتے ہیں۔اور وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بهم (الجمعة: 4) کا مضمون اس زمانے کے لئے واضح ہو جاتا ہے۔پھر آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ اونٹ سفر کے لئے پانی جمع رکھتا ہے۔اس بات سے غافل نہیں ہوتا کہ میں نے ضرورت کے وقت پانی کی کمی کو کس طرح پورا کرنا ہے۔پانی جمع رکھتا ہے تا کہ ضرورت کے وقت وہ پانی کام آئے۔آپ نے فرمایا کہ مومن کو بھی ہر وقت سفر کے لئے تیار اور محتاط رہنا چاہئے۔اور یہ تیاری اور احتیاط کس طرح ہوگی؟ یہ زادِ راہ کے ساتھ ہے۔زادِ راہ رکھنے سے ہوگی۔اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا مومن بھی اس دنیا میں مسافر کی طرح ہے اور بہترین زاد راہ مومن کے لئے تقویٰ ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحہ 394 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ )