سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 349
سبیل الرشاد جلد چهارم 349 عہدیداران انصاف کے ساتھ اپنے عہدوں اور تفویض کردہ کاموں کو سرانجام دیں ہر عہدیدار کی کسی بھی قسم کی کمزوری جماعت کو متاثر یا بدنام کر سکتی ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 12 اپریل 2013ء کو خطبہ جمعہ میں تشہد، تعوذ سورۃ فاتحہ اور سورۃ النساء کی آیت 59 کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے سپر د کیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ حکومت کرو۔یقیناً بہت ہی عمدہ ہے جو اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔یقینا اللہ بہت سننے والا اور گہری نظر رکھنے والا ہے۔یہ سال جیسا کہ تمام جماعتیں جانتی ہیں، جماعت میں انتخابات کا سال ہے۔ہر تین سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔امراء، صدران اور دوسرے مختلف عہدیداران کے انتخابات کئے جاتے ہیں۔بعض جماعتوں میں یہ انتخابات شروع بھی ہو چکے ہیں۔بڑی جماعتوں میں جو مجالس انتخابات منتخب ہوتی ہیں ، ان کے انتخابات ہو رہے ہیں۔یہ مجالس انتخاب پھر اپنے عہدیداران کا انتخاب کرتی ہیں۔بہر حال جماعت کے انتظامی ڈھانچے کو صحیح رنگ میں چلانے کے لئے جہاں یہ انتخابات ضروری ہیں، وہاں اس کام کو احسن رنگ میں آگے بڑھانے کے لئے عہدوں کا حق ادا کرنے کے لئے صحیح افراد کا انتخاب بھی بہت ضروری ہے۔اور یہ ایسا اہم امر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس امر کی طرف مومنین کو توجہ دلائی ہے اور تفصیل سے بیان فرمایا ہے کہ تمہیں کس قسم کے عہدیداران منتخب کرنے چاہئیں اور عہدیداروں کو توجہ دلائی کہ صرف عہدے لینا کافی نہیں بلکہ اس کا حق ادا کرنا بھی ضروری ہے اور حق ادا نہ کرنے کی صورت میں تم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والے نتے ہو۔بہترین شخص کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے، اس میں اس بات کی وضاحت فرمائی گئی ہے۔اس آیت میں پہلی ذمہ داری رائے دہی کا حق ادا کرنے والوں کی ہے کہ عہدہ ایک امانت ہے اس لئے تمہاری نظر میں جو بہترین شخص ہے اُس کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرو۔ووٹ دینے سے پہلے یہ جائزہ لو کہ آیا یہ اس عہدہ کا اہل بھی ہے کہ نہیں۔جس کے حق میں تم ووٹ دے رہے ہو یا ووٹ دینا چاہتے ہو وہ اس عہدہ کا حق ادا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہےیا نہیں ؟ جتنی بڑی ذمہ داری کسی کے سپرد کرنے کے لئے آپ خلیفہ وقت کو مشورہ دینے کے لئے جمع ہوئے ہیں ، اتنی زیادہ سوچ بچار اور دعا کی ضرورت ہے۔یہ نہیں کہ یہ شخص مجھے پسند ہے تو اُسے