سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 339
339 سبیل الرشاد جلد چہارم تحت ہے۔حضور انور نے فرمایا: نو مبائعین کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ وہ نظام کا فعال حصہ بن جائیں۔سال 2013ء میں ہمارا یہ پروگرام ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر سیمینار کریں گے۔Life of Muhammad ایک ہزار کی تعداد میں تقسیم کریں گے اور تحفہ قیصریہ بھی تقسیم کریں گے۔اسی طرح تبلیغی میٹنگز اور تبلیغی سال کا بھی پروگرام ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا ٹھیک ہے کریں۔قائد مال نے حضور انور کے استفسار پر اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چندہ دینے والے انصار کی تعداد 3674 ہے اور ہمارا سالانہ چندہ چار لاکھ ، 88 ہزار 963 یورو ہے۔116 یورو فی کس سال کا ہے۔ہم ایک فیصد شرح پر چندہ لیتے ہیں۔لیکن ابھی اس میں کافی گنجائش ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ آپ لوکل سیکرٹریان کو توجہ دلاتے رہیں اور اس طرح آپ کے چندہ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ ہم نے فٹبال ٹورنا منٹ کروایا تھا اس میں 145 مقامی مہمان آئے تھے۔اس پر حضور انور نے فرمایا : اولڈ پیپل ہوم (Old People Home) کو کرایہ خرچ کر کے لے آتے وہ خوش ہو جائیں گے کہ ہمیں لے آئے ہیں۔دو وین کرایہ پر لینی پڑیں گی تو لے لیں۔کیا فرق پڑتا ہے۔ان کو لے کر آیا کریں۔اس طرح ان سے ایک رابطہ اور تعلق پیدا ہو جائے گا۔پھر ان کو پڑھنے کے لئے لٹریچر وغیرہ بھی دیا جاسکتا ہے۔قائد ربیت نومبائعین نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت جرمن ، تیونس،سر بیا وغیرہ کے نومبائعین زمیر تر بیت ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کی تربیت کا یہ مطلب ہے کہ ان کو اپنے اندر سموئیں۔کام دیں اور ان کو یہ احساس ہو کہ یہ جماعت کا حصہ ہیں۔ان کی زبان جاننے والے ان کے ساتھ لگائیں۔تربیت اس طرح کریں کہ آپ کے ساتھ مجھ جائیں اور اتنی تربیت کر دیں کہ تین سال میں جماعت کی مین سٹریم (Main Stream) کا حصہ بن جائیں اور پاکستانی احمدیوں سے اگر ان کے کوئی شکوک وشبہات ہیں تو وہ دور ہو جائیں۔بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی غیر تربیت یافتہ پاکستانی احمدی کے رویہ سے نالاں ہوتے ہیں۔قائد تحر یک جدید نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں چار لاکھ یورو کا ٹارگٹ ملا تھا وہ ہم نے پورا کر دیا۔اس پر حضور انور نے فرمایا آپ مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔قائد وقف جدید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ پیسوں کی بجائے تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔کوئی محروم نہ رہے۔۔۔۔قائد اشاعت نے بتایا کہ ہم باقاعدہ اپنا رسالہ ”الناصر“ نکال رہے ہیں۔