سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 340 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 340

سبیل الرشاد جلد چہارم 340 آڈیٹر کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ مرکز کے علاوہ مجالس کا بھی حساب چیک کیا کریں۔اگر خود نہیں جاسکتے تو انسپیکٹر زکو بھجوایا کریں۔زعیم اعلی فرینکفرٹ نے بتایا کہ یہاں ہماری 14 مجالس ہیں۔ہم دورہ جات کر کے رابطہ کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا آپ جو اجلا سات کرتے ہیں جرمن زبان میں بھی کیا کریں۔ایک نہ ایک پروگرام، تقریر جرمن زبان میں ضرور ہو۔اگر اجلاس میں شامل ہونے والے اتنی فیصد جرمن ہیں تو پھر اسی فیصد جرمن زبان میں پروگرام ہونے چاہئیں۔جو جر من احمدی ہیں ان سے یہ تقاریر کروالیا کریں۔اس طرح ان کی اپنی تربیت بھی ہوگی اور ان کی زبان میں بھی پروگرام ہوں گے۔تین اراکین خصوصی نے بتایا کہ ہمارے سپر مختلف کام ہیں۔جو بھی صدر صاحب انصار اللہ ہمارے سپرد کرتے ہیں وہ کام ہم بجالاتے ہیں۔معاون صدر نے بتایا کہ ہم دورہ جات کرتے ہیں۔امسال 37 مجالس کے دورہ جات کئے ہیں۔معاون صدر اور مجلس عاملہ کے ممبران نے مل کر اب تک 191 مجالس کے دورے کئے ہیں۔نائب صدر صف دوم نے بتایا کہ جو خدام سے انصار میں شامل ہوں ان کو خط لکھ کر خوش آمدید کہتے ہیں۔جو بھی ہمارا لائحہ عمل ہے اس کا سرکلر بھجواتے ہیں۔وصیت کی طرف توجہ دلاتے ہیں تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔حضورانور نے فرمایا سائیکل چلانے کی طرف بھی توجہ دلاتے رہیں۔تھوڑے ہیں جو چلاتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ سیر کا موضوع دے کر سال میں دو مضمون بھی لکھوا لیا کریں۔جو جر من احمدی ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ Involve کریں اور سب کو Active کریں اور نظام کا فعال حصہ بنائیں۔آخر پر حضور انور نے فرمایا: انصار اللہ اچھا کام کر رہی ہے مگر میں ان سے اور کام چاہتا ہوں۔الفضل انٹر نیشنل 25 جنوری 2013ء) فارغ انصار وقف عارضی کریں اور دوسروں کو قرآن کریم پڑھائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 15 دسمبر 2012ء کو جرمنی میں نیشنل مجلس عاملہ، مبلغین ، ریجنل ولوکل امراء اور ذیلی تنظیموں کے صدور کے ساتھ میٹنگ میں عہدیداران کو نہایت اہم اور زریں ہدایات سے نوازا۔صدر صاحب انصار اللہ جرمنی کو مخاطب ہو کر فرمایا۔بزرگ انصار مساجد کی تعمیر کے لئے فنڈ ز generate کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب انصار اللہ سے دریافت فرمایا کہ انصار اللہ کتنا تعاون کرتے ہیں؟ انصار اللہ تو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ہیں۔صدر انصار اللہ نے بتایا کہ ان کی طرف سے پچھلے