سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 337 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 337

337 سبیل الرشاد جلد چہارم حضور انور نے فرمایا: تربیت کے کام کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔اجلاسات میں جھگڑا ہو جاتا ہے یا کسی نے کسی کو گالی دے دی۔ایسا کیوں ہوتا ہے۔یہ تربیت کی کمی ہے۔اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اسی طرح انتخابات میں تقویٰ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔کسی بھی عہدیدار کے حق میں جانبداری نہیں ہونی چاہئے۔ان سب چیزوں کی طرف شعبہ تربیت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تقویٰ کا معیار بلند ہونا چاہئے۔قائد تجنید سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا تجنید گھر گھر جا کر کرتے ہیں یا زعماء بنا کر بھجوادیتے ہیں۔اب جو نئے اسائیلم والے آئے ہیں ان کو شامل کریں۔تجنید کا چندے کی ادائیگی سے تعلق نہیں۔جو اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے اس کو شامل کریں۔جب تک آپ شامل نہیں کریں گے اس کی تربیت نہیں کر سکتے۔پہلے اس کو شامل کریں، پھر اس کو اپنے قریب لائیں اور باقاعدہ اپنے نظام کا حصہ بنائیں۔حضورانور نے فرمایا کہ آپ اپنی تجنید نیشنل سیکرٹری مال کی رپورٹ کے مطابق نہیں بنا سکتے کہ اتنے انصار چندہ دیتے ہیں لہذا وہی ہماری تجنید ہے۔جو چندہ دینے والوں کی تعداد ہے۔اگر یہ دونوں برابر ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ تجنید غلط ہے یا پھر تقویٰ کا معیار سو فیصد ہو گیا ہے۔اس لئے گراس روٹ لیول پر جا کر اپنی تحجنید مکمل کریں۔بہت سارے آپ کو ایسے انصار بھی ملیں گے جو تجنید میں شامل نہیں ہیں اور چندہ کے نظام میں بھی شامل نہیں ہیں۔قائد ایار نے بتایا کہ ہم وقار عمل کرواتے رہتے ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا انصار بھی چیریٹی واک کریں۔برطانیہ میں انصار ، خدام دونوں اپنی اپنی کرتے ہیں۔یہاں کے انصار ، خدام دونوں علیحدہ علیحدہ وقت میں علیحدہ علاقوں میں کر سکتے ہیں۔مثلاً خدام فرینکفرٹ میں اور انصار ہیمبرگ میں کر سکتے ہیں۔فرمایا: اگر بڑی عمر کے لوگ چیریٹی واک کریں تو اس کا بہت اچھا اثر ہوگا۔ان کو جیکٹس دیں اور جیکٹس کے اوپر چیریٹی واک کا لوگو ہو۔اتنی (80) سال کی عمر کے بزرگ اگر واک کریں تو اس کا بہت اچھا اثر ہو گا۔فرمایا : خدام اور انصار نے اپنی اپنی چیریٹی واک کے لئے علیحدہ علیحدہ جگہ کا انتخاب کرنا ہے۔برلن (Berlin) میں کر سکتے ہیں۔دوسرے چھوٹے چھوٹے شہروں میں کر سکتے ہیں اور جو آمد ہے اس کا اسی (80) فیصد لوکل چیریٹیز کو دیں اور باقی بیس فیصد بے شک ہیومینٹی فرسٹ کو دے دیں۔فرمایا: اگر چیریٹیز کے لئے رقم اکٹھی کرنے کا رواج نہیں ہے تو یہاں اس رواج کا تعارف کروائیں اور پھر چیریٹیز کے لئے رقم اکٹھی کریں اور باقاعدہ ایک پروگرام کا انعقاد کر کے یہ رقم مختلف چیر بیٹیز کو دیں۔اس چیز کا تو تعارف یہاں کروائیں۔پریس اور میڈیا کو بھی Invite کریں۔قائد ایثار نے بتایا کہ امسال ہم نے 93 درخت لگائے ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا: آپ درخت لگانے کی تعداد بڑھائیں۔انصار اللہ یوکے کا اس سال دو ہزار درخت لگانے کا پروگرام ہے۔آپ کے یہاں